بدھ‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2025 

ایک ہفتے سے میرے نام سے اعلیٰ حکام کو جعلی فون کیے جا رہے ہیں، رضا ربانی کا انکشاف

datetime 18  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سابق چیئرمین سینیٹ، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سینیٹر میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ کچھ عرصے سے میرے نام سے مسلسل اعلیٰ حکام کو جعلی فون کیے جا رہے ہیں۔سینیٹ اجلاس میں سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے بتایا کہ 11 جولائی کو ایک گروہ نے ڈی سی سکھر کو فون کر کے کہا کہ ہم رضا ربانی کے اسٹاف ممبر ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ان لوگوں کی جانب سے کہا گیا کہ مختیارخان روڑھی کو کراچی بھیجیں، وہاں زمین کا مسئلہ ہے، ڈی سی سکھر نے مجھے فون کیا تو میں نے اس کی تردید کی۔رضا ربانی نے بتایا کہ کمشنر میر پور خاص نے فون کر کے بھی ایسی ہی بات کی، پھر ڈی سی میر پور خاص کا فون آیا اور انہوں نے بھی یہ بات کی۔انہوں نے کہا کہ میں نے ڈی جی ایف آئی اے کو خط لکھ کر اس حوالے سے کارروائی کرنے کے لیے کہا، تاہم اس حوالے سے ابھی تک کوئی ایکشن نہیں ہوا ہے۔سابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ 13جولائی کو ڈی سی لاڑکانہ نے فون کر کے یہی بات بتائی، جبکہ 14 جولائی کو ڈی سی دادو کو بھی یہی فون گیا۔انہوں نے بتایا کہ ڈی سی ویسٹ کراچی اور اے سی کراچی صدر کو اسی نمبر سے فون کیا گیا، جبکہ 16 جولائی کو بھی ڈی سی نواب شاہ کا فون آیا کہ آپ نے فون کیا تھا۔میاں رضا ربانی نے کہاکہ یہ اطلاعات ڈی جی ایف آئی اے کو دی ہیں، روزانہ آفیشل کو فون کیے جا رہے ہیں لیکن ٹریس نہیں ہو رہا، حکومت نے ایکشن نہیں لینا تو مجھے کوئی مسئلہ نہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…