بدھ‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2025 

گندم کی چوری میں آٹے کی کتنی ملز ملوث نکلیں؟ حقیقت سامنے آ گئی

datetime 18  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ گندم کی چوری میں آٹے کی 149 ملز ملوث پائی گئیں،جب چینی کا کمیشن بنا تو آٹے کا کمیشن بھی بنا تھا جس میں آٹے کے بحران کے نتیجے میں بہت سی تجاویز بھی سامنے آئی تھیں،مسابقتی کمیشن کامقصد کاروبار پر کوئی اجارہ داری نہ قائم کرے، مسابقتی کمیشن کی نشاندہی پر ملک بھر میں 20 ارب سے زائد جرمانے ہوئے،

ان افراد نے عدالتوں سے حکم امتناعی لے لیا، وکیل ساتھ ملا ہوا نہ ہو تو سٹے آرڈر زیادہ دیر نہیں چل سکتا،شوگر کمیشن کی رپورٹ کے بعد ہر ادارہ اپنے قانون کے تحت کارروائی کرے گا،مائنس ون وفاق اور نہ ہی پنجاب میں ہوگا کیوں کہ مائنس ون خواہشات پر نہیں ہوتا، نواز شریف کا اسٹیٹس ایک مفرور کا ہے، نواز شریف کی ری ٹرائل ہوبھی گیا تو احتساب عدالت میں کھڑے نظر آئیں گے۔ عزیر بلوچ کا معاملہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد صوبائی ہے، 158افراد کے قتل کا حساب سندھ حکومت کولینا ہے۔ جمعہ کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چینی کا بحران پیدا ہوا جس پر وزیراعظم نے تحقیقات کروائیں اور اس کی آزاد کارروائی کو منظر عام پر لانے کا وعدہ پورا کیا۔شہزاد اکبر نے کہا کہ مسابقتی کمیشن نے کچھ لوگوں کی نشاندہی کی اور 20 ارب روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے۔انہوں نے کہا کہ اس رپورٹ میں جن لوگوں کے نام آئے انہوں نے عدالتوں سے حکم امتناع لے لیا، اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے حکم امتناع دیا گیا جس پر وفاقی حکومت نے اپنا مقدمہ لڑا۔شہزاد اکبر نے کہا کہ اس کے بعد سندھ ہائی کورٹ گئے اور حکم امتناع لیا گیا جس کے بعد وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا جس نے وہ حکم امتناع ختم کردیا۔معاون خصوصی نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ان ہائی کورٹس کو اپیلوں کا فیصلہ 3 ہفتے میں کرنے کا وقت دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ چینی کو گھاٹے کا سودا کہنے والے

مالدار شوگر ملز کے مالکان نے چوٹی کا وکیل بھی کیا۔شہزاد اکبر نے کہا کہ جب چینی کا کمیشن بنا تو اس کے ساتھ ساتھ آٹے کا کمیشن بھی بنا تھا، جس میں آٹے کے بحران کے نتیجے میں بہت سی تجاویز بھی سامنے آئی تھیں۔انہوں نے کہا کہ آٹے کے بحران سے متعلق کمیٹی کی رپورٹ میں نشاندہی کی گئی تھی کہ کس طریقے سے آٹے کی چوری کی جاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ گندم کی ترسیل اور تمام عمل میں چوری کی جاتی تھی، رمضان پیکج 2018

میں 667 فلور ملز کو سرکاری گندم جاری کی گئی، 149 فلْو ملز آٹے کی چوری میں ملوث ہائی گئیں، فلور ملز سے 190 ملین کی ریکوری کی جا چکی باقی بھی کریں گے۔ وزیراعظم آٹے سے متعلق روزانہ کی بنیاد پراجلاس کی صدارت کرتے ہیں،پنجاب میں آٹے کا تھیلا 860 روپے میں مل رہا ہے، پنجاب میں سرکاری نرخ پر آٹا نہ ملے تو کمپلین نمبر پر شکایت کی جاسکتی ہے۔شہزاد اکبر نے کہا کہ شوگر کمیشن کی رپورٹ کے بعد ہر ادارہ اپنے

قانون کے تحت کارروائی کرے گا، 7 مختلف ایکشن تجویز کیے گئے ہیں جن پر مختلف اداروں نے کارروائی کرنا تھی، نیب آرڈیننس کے تحت وہ تمام سبسڈیز کو دیکھ سکتا ہے، نیب کو ایک سبسڈی سے متعلق انکوائری دی جارہی ہے، حکومت نے ایک ریفرنس بھیج دیا ہے، اسٹیٹ بینک کو کہا گیا ہے کہ شوگر ایکسپورٹ پر لیے گئے قرضوں کی تحقیقات کرے، ایف آئی اے کو کارپوریٹ فراڈ کا معاملہ بھجوایا گیا، ایف آئی اے کو افغانستان چینی کی

ایکسپورٹ کی تحقیقات بھی سونپی گئی ہے، اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کو بھی رپورٹس کارروائی کے لئے بھیجی جارہی ہیں۔وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ مائنس ون وفاق اور نہ ہی پنجاب میں ہوگا، مائنس ون خواہشات پر نہیں ہوتا۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف کا اسٹیٹس ایک مفرور کا ہے، نواز شریف کی ری ٹرائل ہوبھی گیا تو احتساب عدالت میں کھڑے نظر آئیں گے۔ انہوں نے کہاکہ عزیر بلوچ کا معاملہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد صوبائی ہے، 158افراد کے قتل کا حساب سندھ حکومت کولینا ہے، کے الیکٹرک کا معاملہ بے ضابطگی کا نہیں بلکہ تکنیکی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…