جمعہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مولانا فضل الرحمان کے چار آنے کا چکن اور بارہ آنے کے مصالحوں کے مصداق اپنی موجودہ سیاسی حیثیت سے بڑھ کر نخرے،فیاض الحسن چوہان نے شہباز شریف بارے بھی حیرت انگیز بات کر دی

datetime 17  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار بڑے جاہ و جلال، اعتماد اور تزک و احتشام کے ساتھ پنجاب کے سیاسی و انتظامی معاملات چلا رہے ہیں اور غیر متحدہ اپوزیشن کی الزام تراشیوں اور دشنام طرازیوں کے باوجود آئندہ تین سال بھی پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ کا منصب انہی کے پاس رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان چار آنے کا چکن اور بارہ آنے کے

مصالحوں کے مصداق اپنی موجودہ سیاسی حیثیت سے بڑھ کر نخرے دکھانے میں مصروف ہیں۔ مولانا نے آل پارٹیز کانفرنسوں، لانگ مارچ اور عدم اعتماد کی تحریکوں سے اپوزیشن پارٹیوں سے اربوں روپے اینٹھنے کے ساتھ ساتھ سیاسی محاذ پر صرف رسوائی اور جگ ہنسائی کمائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر متحدہ اپوزیشن اور آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن میں دم خم ہوتا تو وفاقی اور صوبائی حکومت کے خلاف منفی پراپیگنڈہ کرنے کی بجا? شیڈو کابینہ بنا کے حکومت کو بجٹ سمیت دیگر انتظامی امور پر مثبت اور تعمیری تجاویز دیتی۔ ان خیالات کا اظہار وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے موجودہ سیاسی صورتحال پر ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ نام نہاد سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے بارش کے پانی میں انڈیانا جونز کی طرح ٹوپی اور لمبے بوٹ پہن کر میڈیا کے سامنے انگلی کے اشارے سے سرکاری افسران کو فارغ کرنے کے علاوہ کوئی طویل مدتی انتظامی حل پیش نہیں کیا۔ اس کے برعکس سردار عثمان بزدار نے بارشی پانی کے نکاس کے لیے پنجاب کا پہلا زیر زمین واٹر سٹوریج کا منصوبہ پیش کیا جو تکمیل کے مراحل میں ہے۔ اس کے علاوہ سردار عثمان بزدار نے وزیرِ اعظم عمران خان کی ہدایات کے مطابق شعبہ تعمیرات میں ای خدمت مراکز، موبائل اراضی ریکارڈ سنٹرز سمیت کئی جدید منصوبے شروع کیے جس سے عوام کو گھر کی دہلیز پر اپنے مسائل کا حل ملے گا۔ انہوں نے کہا

کہ بلاول زرداری اپنے نام کے ساتھ بھٹو لگا کر ہر دو مہینے بعد لاہور میں بلاول ہاؤس کی صفائی ستھرائی کے بہانے ایک آدھ رٹی رٹائی پریس کانفرنس کر کے معتبر بننے کی ناکام کوشش میں مصروف ہیں۔ سب جانتے ہیں کہ وہ حاکم علی زرداری کی نسل سے ہیں اور کبھی اپنے مرحوم نانا کے سیاسی قد کاٹھ کو نہیں پہنچ سکتے۔ وزیرِ اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ جس دن شاہد خاقان عباسی نے حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کیا،

اسی دن ن لیگ کے پندرہ ارکان صوبائی اسمبلی نے اپنی قیادت کے منہ پر انکی کرپشن، منی لانڈرنگ اور ٹکے ماری کی حمایت نہ کرنے کا متفقہ بیان جاری کر کے طمانچہ رسید کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار جنوری سے اب تک پنجاب کے تقریباً نوے فیصد اضلاع میں کرونا مخالف معاملات و انتظامات کے جائزے کے لیے دورے کر چکے ہیں جبکہ نام نہاد خادم اعلیٰ نے اپنے دور میں گھر کے ملازمین کو وزیرِ اعلیٰ سیکریٹریٹ میں گریڈ بیس کی ملازمتیں دے کر اپنا کالا دھن سفید کیا۔ اس کی تازہ ترین مثال منظور پاپڑ فروش کی ہے جس نے پورے شریف خاندان کے نام پر بارہ ٹرانزیکشنز کے ذریعے پونے دو کروڑ ڈالرز ٹرانسفر کیے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…