ہفتہ‬‮ ، 14 فروری‬‮ 2026 

اگرحالات ایسے ہی رہے تو مشکلات مزید بڑھ جائیں گی تاجروں کا ہارن بجائو، حکومت جگائو تحریک شروع کرنے کا اعلان

datetime 16  جولائی  2020 |

کراچی(این این آئی)ملک بھر کے چھوٹے تاجروں نے نامساعد کاروباری حالات، غیر دانشمندانہ پالیسیوں اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف ہارن بجا حکمران جگا تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔18جولائی کو اسلام آباد میں چھوٹے تاجروں کے صدر اجمل ہوتی،نعیم میر کی قیادت میں گاڑیوں کی ریلی کا اہتمام کیا گیا ہے جو ملک کے مختلف حصوں سے ہوتے ہوئے

اسلام آباد ایوان کے سامنے گاڑیوں کے ہارن بجاکر سوئے ہوئے  حکمرانوں کو جگانے کی کوشش کرے گی۔ اجتماع میں چاروں صوبوں کے تاجر بھرپور حصہ لیں گے۔سندھ تاجر اتحاد کے چیئرمین جمیل احمد پراچہ اور آل سٹی تاجر اتحاد کے صدر شرجیل گوپلانی کراچی سے بھرپور تعداد میں تاجروں کے ساتھ شرکت کریں گے۔جمیل پراچہ نے بتایا کہ یہ اجتماع پاکستان بھر کے تاجروں اور عوام کو ان کا حق دلانے کے لیے کیا جارہا ہے جبکہ اس وقت ملک بدترین معاشی بحران کا شکار ہے۔ کاروبار نہ ہونے کے برابر ہے اس کی وجہ حکومت کی ناقص پالیسیاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ بجلی گیس تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ انتہائی تشویش ناک ہے۔ حکومت فی الفور یوٹیلیٹی بلز میں کمی کرے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں دنیا بھر میں کم سے کم ہوتی جارہی ہیں اورملک میں بیک جنبش قلم فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 25 روپے بڑھادیے گئے جس سے روزمرہ کی چیزیں مہنگی ہوگئی ہیں۔ اگرحالات و معاملات ایسے ہی رہے تو عوام اور تاجروں کی مشکلات مزید بڑھ جائیں گی، لہذا ملک بھر کے تاجروں کی مشترکہ آواز ہے کہ ہارن بجاکر حکمرانوں کو جگانا ہوگا۔



کالم



شوگر کے مریضوں کے لیے


گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…