اسلام آباد(آن لائن ) ہم نام کے مسلمان نہیں بلکہ سچے اور کھرے مسلمان ہیں سینیٹ اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی کے سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے وزیر مملکت علی محمد خان کو کھری کھری سنا دی۔بدھ کے روز سینیٹ اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی کے سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ موجودہ حکومت آرڈیننس کے سہارے چل رہی ہے اور ایوان میں قانون سازی کرنے سے گھبرا رہی ہے انہوں نے کہاکہ وزیر مملکت علی محمد خان جب تقریر کرتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم نام کے مسلمان ہیں آپ کو کسی نے اختیار دیا کہ
کہیں کہ ہم نام کے مسلمان ہیں ہم نام کے مسلمان نہیں ہیں انہوں نے کہاکہ جو الفاظ اس حکومت کے وزیر استعمال کرتے ہیں وہی الفاظ ڈکٹیٹر ضیاء الحق ذولفقار علی بھٹو کے بارے میں استعمال کرتے تھے کہ بھٹو بھی نام کا مسلمان ہے انہوں نے کہاکہ الفاظ کے چنائو میں احتیاط کیا جائے جس پر وزیر مملکت نے کہاکہ میرے کہنے کا مطلب یہ نہیں تھا انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے مسلمان ہونے کے باوجود ہم ذخیر اندوزی اور ملاوٹ سمیت دیگر برائیوں میں ملوث ہوتے ہیں اور میں یہ بات اسی تناظر میں کہی تھی۔