جمعہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2025 

آٹے کی قیمت کم نہ ہو سکی، چکی مالکان کا آٹا کم قیمت فروخت کرنے سے انکار

datetime 15  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد (آن لائن)محکمہ خوراک کی جانب سے چکی مالکان کو فراہم کی گئی خراب اور ناقص گندم کامعاملہ حل نہ ہوسکا اور نہ آٹے کی قیمت کم ہوئی ،چکی مالکان کا آٹا45روپے فی کلو فروخت کرنے سے انکار، محکمہ خوراک کی نااہلی اور غفلت کی وجہ سے کروڑوں روپے کی گندم خراب ہو گئی جبکہ وپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت 2100روپے فی من سے تجاوز کرنے کی وجہ سے آٹا چکیوں پر فروخت ہونے والے

دیسی آٹے کی قیمت 70روپے فی کلوگرام ہونے کا خدشہ آن لائن کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایت پر گذشتہ روز محکمہ خوراک نے فیصل آباد کی فلور ملز اور چکیوں کو 1475روپے کے حساب سے گندم کی فراہمی شروع کردی ہے تاہم محکمہ خوراک کے اہلکاروں کی غفلت اور نااہلی کی وجہ سے گندم کی حفاظت اور انتظامات بہتر نہ ہونے پر گند م گوداموں کے باہر پڑی بارش میں خراب ہو گئی جس کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے جبکہ حکومت پنجاب کی ہدایت پرسرکاری ریٹ پر فراہم کی گئی گندم کے آٹے کی قیمتیں کم کرنا تھی خراب گندم کی سپلائی پر چکی مالکان نے آٹے کی قیمت کم کرنے سے انکار کردیا آٹا چکی اونر ایسو سی ایشن فیصل آباد کے جنرل سیکر ٹری میا ں ارشد ،سینیئرنائب صدر حاجی محمد سلیم نے کہا ہے کہ حکومتی نا اہلی اور محکمہ خوراک کی بد انتظامی کی وجہ سے نہ آٹا سستا ہوا اور نہ ہی سستی روٹی غریبوں کو مل سکی ،آج بھی ہوٹلوں پر دس روپے روٹی اور بیس روپے کا نان مل رہا ہے ۔پنجاب حکومت اور محکمہ خوراک تنگ دست مہنگائی کی ستائی عوام کو زندہ در گور کرنے پر تلے ہوئے ہیں ۔آٹا چکی مالکان کا سرکاری گندم کوٹہ بند ہونا افسوس ناک ہے اسی لئے عام آدمی کو70روپے میں خریدنا پڑ رہا ہے ۔ تبدیلی سرکار کی حکومت جس چیز کا نوٹس لیتی ہے وہ قلت اور بحران کا شکار ہو جاتی ہے۔محکمہ خوراک کی جانب سے روزانہ 500کلو گرام گندم سرکاری ریٹ پر آٹا چکیوں کو فراہم

کی جاتی تھی جو کے اب قلت کا شکار ہے ۔اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت 2100روپے فی من سے تجاوز کرنے کی وجہ سے آٹا چکیوں پر فروخت ہونے والے دیسی آٹے کی قیمت 70روپے فی کلوگرام سے بھی تجاوز کر گئی ہے ،آخر غریب عوام کہاں سے روٹی کھائیں ؟َ جنرل سیکر ٹری میا ں ارشد ،سینیئرنائب صدر حاجی محمد سلیم نے کہا ہے کہ خدا کے لئے غریب عوام پر تبدیلی سرکار کی حکومت اور ضلعی انتظامیہ ترس کھائیںچکی مالکان کا سرکاری گندم کوٹہ فوری بحال کیا جائے تاکہ گلی محلوں میں پانچ یا تین کلو سے لے کر دس کلو تک خریدنے والے غریب لوگ 45روپے فی کلو کے حساب سے آٹا خرید کر با آسانی اپنے بچوں کا پیٹ پال سکیں ۔چکی مالکان نے محکمہ خوراک کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ احکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…