جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

تصویر کا جنون، چینی شخص نے کم سن بیٹے کی زندگی خطرے میں ڈال دی

datetime 15  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(این این آئی)کچھ لوگوں کومہم جوئی اور خطرناک مقامات پر تصاویر بنوانے کا جنون کچھ زیادہ ہی ہوتا ہے اور اس جنونی شوق کی تسکین کے لیے نہ صرف اپنی بلکہ دوسروں کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے سے بھی گریز نہیں کرتے۔ایسے ہی ایک جنون کو ظاہر کرنے والی

ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ اس ویڈیو کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ چین کے دارالحکومت بیجنگ کی ہے جہاں ایک شخص محض تصویر کے شوق کے لیے اپنے بیٹی کو ایک گہری کھائی کے دھانے پر لٹکائے ہوئے ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق چین کے دارالحکومت میں عینی شاہدین نے ایک شخص کی ویڈیو بنائی جو اپنے چھوٹے لڑکے کو کھائی کے کنارے پر تھامنے کی کوشش کررہا تھا۔کلپ جو سوشل میڈیا پروائرل ہوا میں ایک شخص کو دکھایا گیا ہے کہ وہ اپنے ہاتھوں میں کھائی کے دھانے پرلٹکے بیٹے کو تھامے ہوئے ہے اس کے عقب میں کچھ لوگ اس کی تصویر بنا رہے ہیں۔ بچہ ایک خطرناک سیاحتی مقام پر آسمان اور زمین کے درمیان معلق نظر آتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…