کراچی(این این آئی) پٹرول کی بڑھتی طلب اور قلت سے بچنے کیلئے جون میں پٹرول کی در آمد میں ریکارڈ84فیصد اضافہ دیکھا گیا ۔ انڈسٹری ذرائع کے مطابق جون میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے 6لاکھ56ہزار 657ٹن کی ریکارڈ در آمد کی گئی ، یہ ملکی تاریخ میں کسی ایک ماہ میں پٹرول کی اب تک سب سے زیادہ در آمد کی جانے والی مقدار ہے ۔انڈسٹری ذرائع کے مطابق ملک بھر میں
پٹرول کے حالیہ بحران اور شدید قلت کے باعث جون میں پٹرول کی ریکارڈ مقدار در آمد کی گئی تا کہ پٹرول کے کسی بھی قسم کے بحران سے بچاجاسکے ۔مئی میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے 3لاکھ56ہزار613ٹن پٹرول در آمد کیا گیا تھا،جولائی کے دوران بھی پٹرول کی ریکارڈ در آمد کا امکان ہے ۔وزارت توانائی و پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے مقامی آئل ریفائنریوں کو پیداوارمیں اضافے کی ہدایت کے بعد جون میں خام تیل کی در آمد میں بھی46فیصد کا اضافہ دیکھا گیا اور مجموعی طور پر 3لاکھ92ہزار ٹن کے لگ بھگ خام تیل در آمد کیا گیا ۔جون میں ڈیزل کی در آمد میں البتہ 27فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اور مجموعی طور پر2لاکھ95ہزار ٹن ڈیزل در آمد کیا گیا ۔ انڈسٹری ذرائع کے مطابق ریفائنریوں اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے پاس ڈیزل کے وافر ذخائر کے باعث اس کی درآمد میں کمی دیکھی گئی ،جون میں دو ہزار ٹن ہائی اوکٹین اور 10ہزار493ٹنطیاروں میں استعمال ہونے والے ایندھن جیٹ فیول درآمد کیا گیا۔ پٹرول کی بڑھتی طلب اور قلت سے بچنے کیلئے جون میں پٹرول کی در آمد میں ریکارڈ84فیصد اضافہ دیکھا گیا ۔ انڈسٹری ذرائع کے مطابق جون میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے 6لاکھ56ہزار 657ٹن کی ریکارڈ در آمد کی گئی ، یہ ملکی تاریخ میں کسی ایک ماہ میں پٹرول کی اب تک سب سے زیادہ در آمد کی جانے والی مقدار ہے ۔انڈسٹری ذرائع کے مطابق ملک بھر میں پٹرول کے حالیہ بحران اور شدید قلت کے باعث جون میں پٹرول کی ریکارڈ مقدار در آمد کی گئی