اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

مودی سرکار کے مظالم سے سینکڑوں کشمیری بچے بصارت سے محروم، درجنوں سکول بھی تباہ و برباد کر دیے گئے، عالمی برادری پھر بھی خاموش

datetime 13  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن)امیرجماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب و صدر ملی یکجہتی کونسل پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہاہے کہ مودی سرکارکے ظلم و بربریت سے سینکڑوں کشمیری بچے بصارت سے محروم ہوچکے ہیں جبکہ 47سکول مکمل تباہ و برباد کردیئے گئے ہیں۔ مظالم کی انتہا ہوگئی ہے مگر عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی ختم نہیں ہو رہی ۔ حکومت پاکستان کے کمزور اوربزدلانہ موقف نے کشمیر ایشو کو

بہت نقصان پہنچایا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزمختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کشمیر میں اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کے لیے سر دھڑ کی بازی لگارہی ہے۔ 32سو سے زائد کشمیریوں کو ڈومیسائل جاری کیے جاچکے ہیں۔ جس کی وجہ سے ہندو بھی مقبوضہ کشمیر میں زمین خریدنے ، کاروبار چلانے اور ملازمتوں کے لیے اہل تصور ہوںگے۔ کشمیر پاکستان کی شہ ر گ ہے۔ اس سے دستبرداری کا ملطب پاکستان کی سا لمیت کو تھالی میں رکھ کر بھارت کے حوالے کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں بھارتی حکومتی مسلسل اقلیتوں اور بالخصوص مسلم آبادی پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہی ہے۔ ہزاروں مسلمانوں کو بے گناہ قتل اور اربوں روپے کی املاک کو نقصان پہنچادیا گیا ہے۔ مگر بد قسمتی سے اقوام متحدہ نے اس حوالے سے شرمناک کردار ادا کیا ہے۔ عالمی دنیا کا بغض کھل کر سامنے آچکا ہے۔ محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہندوستان کو اس کی زبان میں ہی جواب دیا جائے۔ بھارت مختلف اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہوئے پاکستان کے وجود کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔ مودی نے آگ اور خون کا کھیل بھڑکا کر جنوبی ایشیا کا امن تہہ و بالا کردیا ہے۔ خطے میںچودھراہٹ قائم کرنے کی خواہش نے مودی حکومت کو پاگل بنادیا ہے۔ اس کا یہ منصوبہ پایہ تکمیل تک نہیں پہنچ سکتا۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…