لندن(این این آئی)برطانیہ کی یونیورسٹی آف لیورپول کے سائنسدانوں نے اپنے ایک روبوٹ ساتھی کی رونمائی کی ہے جو لاک ڈائون کے دوران ان کی لیبارٹری میں کوئی وقفہ لیے بغیر تحقیق کرنے کے کام میں مصروف ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس محقق روبوٹ کی مالیت ایک لاکھ پائونڈ ہے اور یہ بذاتِ خود حاصل کردہ نتائج سے سیکھتا ہے تاکہ آئندہ تجربوں
کو مزید بہتر بنا سکے۔اس روبوٹ کو بنانے والوں میں سے ایک بینجامن برگر نے اس حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس روبوٹ میں آزادی کے ساتھ کام کرنے کی صلاحیت ہے جس کے باعث میں گھر سے کام کرنے کے قابل ہو جاتا ہوں۔سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ اس طرح کی ٹیکنالوجی کے ذریعے سائنسی دریافتیں ہزار گنا تیز ہو سکتی ہیں۔