اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت پر سماعت لاہور ہائی کورٹ میںہوئی ۔ جس میں ماڈل ایان علی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ میری موکلہ رقم لے کر فرار نہیں ہو رہی تھی بلکہ وہ رقم بھائی کو دینا تھی جس پر کسٹم وکیل نے کہا کہ اگر رقم کی ادائیگی کرنا تھی تو ڈالر میں کرنسی لے جانے کی کیا ضرورت تھی. لاہور ہائی کورٹ میں سرکاری وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ماڈل ایان علی رقم لے کر فرار ہو رہی تھیں صرف جہاز میں سوار ہونا باقی تھا. دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔درخواست ضمانت پر فیصلہ دوپہر 2 بجے سنائے جانے کا امکان ہے.