جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

مسلمان جب بھی قرآن کی طرف لوٹے ترقی حاصل کی، اسلام آباد میں قرآن کمپلیکس تعمیر کرنے کا فیصلہ

datetime 10  جولائی  2020 |

اسلام آباد (آن لائن)وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں قرآن کمپلیکس کی تعمیر کا فیصلہ کیا گیا ہے جہاں پر بوسیدہ قرآنی اوراک کو ری سائیکل کیا جائے گا،وفاقی دارالحکومت میں مندر کی تعمیر سے متعلق فیصلہ اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات کے بعد کیا جائیگا۔اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں قرآن کے تاریخی نادر قلمی نسخوں کی نمائش کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے

وفاقی وزیر نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن کی حفاظت اپنے ذمے لی ہے آج مسلمان قرآن کی طرف لوٹ رہے ہیں اور مسلمان جب بھی قرآن کی طرف لوٹے ترقی حاصل کی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت اس طرح کی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کررہی ہے اسلام آباد میں ایک قرآن کمپلیکس بنانے جارہے ہیں جہاں پر بوسیدہ قرآنی اوراق کو ری سائیکل کرکے دوبارہ قرآن پاک کی اشاعت کی جائے گی انہوں نے کہا کہ اخباری پیپر والے کاغذ پر قرآن چھاپنے پر پابندی لگائی ہے اور ایک خاص وزن اور معیار ی کاغذ لازمی کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ تمام مسالک کے لئے ایک ترجمے والا متفقہ قرآن شائع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں وفاقی وزیر نے کہا کہ اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کا معاملہ اسلامی نظریاتی کونسل کے سپرد کردیا ہے اورکونسل جو فیصلہ کرے گی ہمیں قبول ہوگا اگر مندر کا معاملہ مختلف مسالک کے علمائے کرام کے سپرد کرتے تو اختلاف سامنے آسکتا تھا انہوں نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل آئینی ادارہ ہے جو وہ رائے دے گی وہی سب کے لئے قابل قبول ہوگا ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ مندر کے لئے زمین کا سوال علما کرام نے نہیں پوچھا تھا انہوں نے صرف یہ پوچھا تھا کہ سرکاری فنڈز سے مندر تعمیر ہوسکتی ہے یا نہیں اور مفتی تقی عثمانی سمیت دیگرعلمائے کرام نے بھی سرکاری فنڈز سے مندر کی تعمیر کے بارے میں پوچھا تھا زمین کے بارے میں نہیں پوچھا تھا انہوں نے کہا کہ مندر کی تعمیر سرکاری گرانٹ سے پونے کے بارے میں اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے کے بعد فیصلہ کیا جائیگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…