منگل‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2025 

وفاقی حکومت نے کے الیکٹرک کو مزید بجلی دینے کا اعلان کر دیا

datetime 10  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن عمر ایوب نے کے الیکٹرک کو مزید 200 میگاواٹ بجلی فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔قومی اسمبلی میں کراچی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے بارے میں توجہ دلاؤ نوٹس پر جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر پاور ڈویژن عمر ایوب نے کہا کہ کے الیکٹرک کا معاملہ کئی سالوں سے ہے، اسے نیشنل گریڈ سے مزید بجلی درکار ہے، ہم کے ای کو 200 میگاواٹ مزید بجلی دیں گے،

ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم کے الیکٹرک کے مسائل حل کریں۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں 2 مزید گریڈ اسٹیشن بنائے جائیں گے، حکومت کے الیکٹرک کے معاملات کو باریک بینی سے مانیٹر کر رہی ہے اور کراچی کے عوام کے مسائل کے حل کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ کے الیکٹرک معاہدے پر عمل درآمد کیوں نہیں کر رہی ہے، سندھ سے نیپرا میں موجود ممبر اپنیاختیارات استعمال نہیں کر رہے، نیپرا میں سندھ کا نمائندہ حکومت سندھ نے نامزد کیا ہے، سندھ حکومت اس کے خلاف ٹھوس کارروائی کرے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ممبرز نے کراچی میں اکثریت حاصل کی، ہمیں عوام کے مسائل کا ادارک ہے اور عوام کو مسائل سے نکالنے کے لیے خصوصی اقدامات کر رہے ہیں، ہم کراچی کی عوام کو جوابدہ ہیں۔عمر ایوب نے کراچی میں کرنٹ سے حادثات کا ذمہ دار سندھ حکومت کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ کراچی میں بارش کے بعد اموات پانی کھڑا ہونے سے ہوتی ہیں، بارش کے بعد شہر میں پانی جمع ہونے کا ذمہ دار کون ہے، شہر سے پانی نکالنے کے لیے مشینری بجلی سے نہیں ڈیزل سے چلتی ہے، کراچی میں نکاسی آب کا نظام برباد ہو چکا ہے، حکومت سندھ نے بل صفائی کیوں نے کرائی، علی زیدی کہہ کہہ کر تھک گئے سندھ حکومت نے توجہ نہیں دی۔

موضوعات:



کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…