اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزارت آئی ٹی کے ماتحت پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کی تاریخی کامیابی،آئی ٹی سروسزکی برآمدات کی مد میں 1 ارب 11 کروڑ ڈالرز کی ترسیلات،گذشتہ مالی سال کے 11 ماہ میں 20 اعشاریہ 75 فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا ،اس سے گذشہ سال میں یہ حجم 91 کروڑ 78 لاک 75 ہزار ڈالرز تھا،وزرات آئی ٹی کے تحت، ترسیلات کال سینٹرز اور کمپیوٹرسروسز کی مد میں حاصل کی گئیں۔ وفاقی وزیر امین الحق نے کہاکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ میں ہر ممکن اقدامات کیئے جارہے ہیں،
برآمدی ترسیلات میں نمایاں اضافہ آئی ٹی انڈسٹری سے متعلق تمام شعبہ جات کو سہولیات دینے کا نتیجہ ہے، جون 2025 تک آئی ٹی اورمتعلقہ سروسز کیلئے صفر انکم ٹیکس کی سہولت ہے، غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے 100 فیصد مالکانہ حقوق اورمنافع لے جانے کی سہولت ہے، بین الاقوامی مارکیٹ میں آئی ٹی سروسزکے فروغ کیلئے تجربہ کاراورقابل پاکستانی کمرشل اتاشیز کی خدمات اہم ہیں، سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کمرشل اتاشیز کے ذریعے اوورسیز مارکیٹ تک مزید رسائی حاصل کرے گی۔