ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستانی سائنس کے شعبے نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا،کسانوں کیلئے خوشخبری، گھنٹوں کا کام صرف چند منٹوں میں،سب سے بڑا سپرے ڈرون تیار

datetime 8  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کسانوں کے لئے انتہائی اچھی خبر ان کے لئے سپرے ڈرون تیار کر لیا گیا، میڈ ان پاکستان پراجیکٹ کے تحت سب سے بڑا سپرے ڈرون تیار کر گیا، اس سپرے ڈرون کا ٹیسٹ رن کامیاب رہا ہے اور فواد چوہدری کی ہدایت پر بنایا گیا یہ ڈرون جلد کسانوں کی پہنچ میں ہو گا۔ یہ ڈرون نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کی طرف سے تیار کیا گیا ہے اس کی مدد سے کھیتوں اور فصلوں پر سپرے کرنا

انتہائی آسان ہو گیا ہے۔ ٹڈی دل کے حملوں سے فصلوں کو بچانے کے لئے اس ڈرون معاون تصور کیا جا رہا ہے، این آر ٹی سی کے عہدیداروں کے مطابق اس ڈرون کے ساتھ کیمرا تو نہیں مگر اس میں فصلوں پر چھڑکی جانے والی زہریلی دوا سپرے کرنے کی سہولت ضرور موجود ہے۔ اس سپرے ڈرون میں آٹھ پروپیلرز کے ساتھ چار شاور موجود ہیں ان کی مدد سے آسانی کے ساتھ کسی بھی جگہ سپرے کیا جا سکتا ہے اور سپرے کا عمل اب گھنٹوں کی بجائے منٹوں میں مکمل کرنا ممکن ہو گا۔ این آر ٹی سی کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ڈرون کی تیاری ہدایات وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس کی قیمت اتنی کم ہو کہ ایک عام کسان کے لیے اس کو حاصل کرنا کوئی مشکل کام نہ رہے۔ این آر ٹی سی کے مطابق اس کی قیمت انتہائی کم ہے اور اس ڈرون کا استعمال بھی انتہائی آسان ہے۔ اس کا استعمال اتنا آسان ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ آپ کوئی کھلونا اڑا رہے ہیں، اس ڈرون میں نقشے کی فہم بھی ڈالی گئی ہے اس کی مدد سے وہ سپرے کرکے واپس آ جائے گا۔  میڈ ان پاکستان پراجیکٹ کے تحت سب سے بڑا سپرے ڈرون تیار کر گیا، اس سپرے ڈرون کا ٹیسٹ رن کامیاب رہا ہے اور فواد چوہدری کی ہدایت پر بنایا گیا یہ ڈرون جلد کسانوں کی پہنچ میں ہو گا۔ یہ ڈرون نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کی طرف سے تیار کیا گیا ہے اس کی مدد سے کھیتوں اور فصلوں پر سپرے کرنا انتہائی آسان ہو گیا ہے۔ ٹڈی دل کے حملوں سے فصلوں کو بچانے کے لئے اس ڈرون معاون تصور کیا جا رہا ہے

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…