کراچی(این این آئی) سندھ میں براہ راست بھرتی کیے گئے اسسٹنٹ کمشنرز لازمی امتحان میں فیل ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق عدالتی احکامات کے بعد سندھ پبلک سروس کمیشن کی جانب سے 18 اسسٹنٹ کمشنرز کا امتحان لیا گیا تھا جس میں تمام 18 اسسٹنٹ کمشنرز فیل ہوگئے۔سندھ پبلک سروس کمیشن حکام نے چیف سیکریٹری سندھ کو
تمام امیدواروں کے فیل ہونے سے متعلق آگاہ کردیاہے۔واضح رہے کہ گریڈ 18 میں ترقی کے لیے سندھ پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کرنا لازمی ہوتا ہے۔ذرائع کے مطابق ماضی میں پیپلزپارٹی سمیت دیگر جماعتوں کے وزرائے اعلی نے کمیشن کے امتحان کو نظر انداز کرکے متعلقہ 18 اسسٹنٹ کمشنرز کو بھرتی کیا تھا۔