اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

شاندار خوبصورت اور مہنگے ہیڈ فونزآ پ کو خطر ناک بیماریوں میں مبتلا کر سکتے ہیں،معروف ماہر جلد کا انتباہ

datetime 8  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) شاندار خوبصورت اور مہنگے ہیڈ فونز کانوں پر لگائے میوزک سنتے نوجوان اب عام دیکھنے کو ملتے ہیں لیکن یقیناً یہ نوجوان ان نقصانات سے واقف نہیں ہیں جو کانوں کو ڈھانپنے والے ہیڈ فونز ہمیں پہنچاسکتے ہیں۔سمپل ایڈوائزری بورڈ کی رکن اور معروف ماہر جلد ڈاکٹر ڈیبرا لفٹمن کہتی ہیں کہ کانوں کو مکمل طور پر ڈھانپنے والے بڑے بڑے ہیڈ فونز کا بکثرت استعمال

ان میں جلدی بیماریاں پھیلانے والے بیکٹیریا جمع کرنے کا سبب بنتا ہے جس کی وجہ سے خارش، دانوں اور کان کے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔ ان کا کہنا ہےکہ خصوصاً ورزش یا واک کے دوران کان ڈھانپنے والے ہیڈ فونز پہننا زیادہ نقصان دہ ہے کیونکہ پسینے کی وجہ سے ان میں نمی جمع ہوجاتی ہے جو جراثیموں کی پرورش کے لئے بہترین ماحول فراہم کرتی ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ اگرچہ آپ کو اپنے فینسی ہیڈ فون سے بہت محبت ہوسکتی ہے لیکن یہ آپ کی صحت کے لئے اچھے نہیں ہیں۔ کانوں کو مکمل طور پر ڈھانپنے والے ہیڈ فونز سے بہرصورت اجتناب کریں اور ان کی بجائے چھوٹے ہیڈ فونز کا استعمال کریں جوکان کو ڈھانپتے نہیں ہیں اور نمی اور جراثیموں کا باعث نہیں بنتے۔ اگر آپ بڑے ہیڈ فونز استعمال کرنے پر مجبور ہیں تو ان کی باقاعدگی سے صفائی کو یقینی بنائیں۔ اس کے لئے میک اپ ریموور کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔ کانوں کی بھی باقاعدگی سے صفائی کریں اور ہیڈ فون کو پہننے سے پہلے یقینی بنائیں کہ یہ مکمل طور پر خشک ہیں۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…