اتوار‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2026 

سول ایوی ایشن اتھارٹی کا جعلی لائسنس پر بڑا ایکشن 2بہنوں سمیت 34 پائلٹس کے لائسنس معطل ، نام بھی جاری

datetime 8  جولائی  2020 |

اسلام آباد(آن لائن)سول ایوی ایشن اتھارٹی نے جعلی لائسنس پر بڑا ایکشن لیتے ہوئے تحقیقات مکمل ہونے پر 34 پائلٹس کے لائسنس معطل کر دئیے ہیں۔ڈائریکٹر لاجسٹک نے دو خواتین سمیت پائلٹس کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے جعلی لائسنس پر بڑا ایکشن لیتے ہوئے تحقیقات مکمل ہونے پر 34 پائلٹس کے لائسنس معطل کر دئیے ہیں،جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا۔معطل ہونے والے پائلٹس کی فہرست میں دو خواتین پائلٹس کے نام بھی شامل ہیں۔سول ایوی ایشن کے نوٹیفکشین کے مطابق دو بہنیں ارم مسعود اور مریم مسعود بھی مشکوک لائسنس رکھنے والوں میں شامل ہیں۔سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹر لاجسٹک خالدمحمود کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہمالیاقت،مساویہ محمد،سید محمود احمد،بابر درانی، عاصم عزیز،فیاض الرحمان،عابد حمزہ،فہیراکبر بخاری،محمد نوید الحسن،فرخ اعظم چوہان،سید محسن علی،کاروان اصغر،سید حیدر عباس،مہتاب طاہر نیازی،ارم مسعود، مریم مسعود،ماجد وسیم اختر، محمد احمد فاروقی،شیرافگن جوگیزئی،عامر محمود،ارتضیٰ علی،محمد کاشف،عاطف منیر،فیصل محمود اور احمد شفیق خواجہ سمیت34پائلٹس کے لائسنس معطل کردئیے گئے ہیں۔



کالم



گریٹ گیم(دوسرا حصہ)


حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…