لاہور(این این آئی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کے آل ٹائم بیسٹ کرکٹرز کا اعلان کردیا ،پاکستان کے پانچ بولرزشامل ہیں ۔ آئی سی سی کی ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کے آل ٹائم بیسٹ کرکٹرز کی فہرست میں ٹی ٹونٹی کے ٹاپ ٹین بولرز کے دس میں سے پانچ پاکستانی بولرز ہیں۔ پاکستان کے میڈیم پیسر عمرگل آٹھ سو ستاون پوائنٹس کے ساتھ مختصر طرز کے بہترین بولر قرار پائے۔ ویسٹ انڈیز کے سیموئل بدری دو پوائنٹس کی کمی سے دوسرے نمبر
پر ہیں۔ نیوزی لینڈ کے ڈینیئل وٹوری آٹھ سو پچاس پوائنٹس تیسرے، ویسٹ انڈین سنیل نرائن آٹھ سو سترہ پوائنٹس چوتھے اور افغان لیگ اسپنر راشد خان آٹھ سو سولہ پوائنٹس پانچویں نمبر پر فائز ہیں۔پاکستانی آل رانڈر شاہد آفریدی آٹھ سو چودہ پوائنٹس لے کر چھٹے نمبر ہیں۔ جنوبی افریقہ کے پاکستانی نژاد لیگ اسپنرعمران طاہرکے پوائنٹس سات سو پچیانوے اور نمبر ساتواں ہے جبکہ ٹاپ ٹین کی آخری تین پوزیشنز پر بالترتیب پاکستان کے سعید اجمل، عماد وسیم اور شاداب خان براجمان ہیں۔