ماسکو(این این آئی)روس میں ہوئے ریفرنڈم کے بعد ولادیمیر پیوٹن کے 2036 تک روس کے صدر رہنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق روسی الیکشن کمیشن نے بتایاکہ ابتدائی نتائج کے مطابق روس کے 73 فیصد شہریوں نے ریفرنڈم میں مجوزہ آئینی اصلاحات
کے حق میں ووٹ دیا ہے۔مجوزہ آئینی اصلاحات کے بعد روسی صدر کو مزید دو بار کے لیے صدر بننے کا اختیار مل گیا ہے۔پیوٹن کی موجودہ مدت صدارت 2024 میں ختم ہورہی ہے۔ دوسری جانب ولادیمیر پیوٹن کے مخالفین نے ریفرنڈم کے نتائج کو مسترد کردیا ہے۔