اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

کسی بھی جگہ کو 90 فیصد تک کرونا وائرس سے پاک کرنے کیلئے ماہرین کی زبردست کامیابی ، کیا چیز تیارکر لی ؟ خوشخبری سنادی

datetime 1  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کرونا وبا ایک ایسا خطرناک وائرس ہے جس سے بچنا کافی مشکل ہے اس وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور اس سے بچنے کے لیے جراثیم کش اسپرے کا استعمال کیا جارہا ہے۔قومی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق حال ہی میں میسا چیوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) کے

محققین کے ایک گروپ نے جگہوں کو کورونا وائرس اور دیگر جراثیم سے پاک کرنے کا حل دریافت کرلیا ہے۔محققین نے ایک ایسا خودمختار روبوٹ تیار کیا ہے جس میں الٹرا وائلٹ شعاعوں کے ذریعے سے کسی بھی جگہ کو 90 فیصد تک کورونا وائرس سے پاک کیا جا سکتا ہے۔سائنسدانوں نے ایم آئی ٹی کی کمپیوٹر سائنس اینڈ آرٹیفیشل انٹیلیجنس لیبارٹری میں اس ربورٹ کو تیار کیا جو کہ مختلف جگہوں سے جراثیم کا خاتمہ کرتا ہے۔اس پروٹو ٹائپ روبوٹ کا گریٹر بوسٹن فوڈ بینک (جی بی ایف بی) کے گودام میں تجربہ کیا گیا، ربورٹ نے 0.22 میل فی گھنٹہ رفتار سے (4000 مربع میٹر) گودام کو صرف آدھے گھنٹے میں جراثیم سے 90 فیصد تک پاک کیا۔سائنسدانوں کے اس کامیاب تجربے کے بعد ان کا ماننا ہے کہ یہ خودمختار روبوٹ عوامی مقامات، ریسٹورینٹس، سپر مارکیٹس، اسکولز اور فیکٹریز کو کم وقت میں جراثیم سے مکمل طور پر پاک کر سکتا ہے۔اس روبوٹ میں ایک ایسا نظام موجود ہے جو سب سے پہلے اس جگہ کا نقشہ بناتا ہے اور پھر بغیر کسی رکاوٹ کے اس پورے حصے کو جراثیم سے پاک کرتا ہے۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…