اسلام آباد(این این آئی)کراچی میں دہشت گردانہ حملے کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سکیورٹی ریڈ الرٹ کر دی گئی۔ترجمان پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے ضلع بھر کی سکیورٹی ریڈ الرٹ کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔ ترجمان کے مطابق تمام سینئر افسران کو علاقوں میں رہنے
کی ہدایت کی گئی ۔ آئی جی نے کہاکہ سینئر افسران تمام سکیورٹی کو خود چیک کریں اور بریف کریں،سکیورٹی پر مامور جوان مکمل کٹ پہن کررکھیں،تمام داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی چیکنگ بڑھا دی گئی۔ ترجمان کے مطابق شہری اپنی شناخت اپنے ہمراہ رکھیں اور چیکنگ پر پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔