اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

بھارت پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے، لداخ میں شرمندگی سے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان کو نشانہ بنا رہا ہے، کراچی دہشت گردی کے تانے بانے بھارت سے مل گئے

datetime 29  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن) مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہے، کوئی شک نہیں پاکستان میں آج ریاستی دہشتگردی کی گئی،بھارت لداخ میں شرمندگی سے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان کو نشانہ بنا رہا ہے،بھارت اپنے پیر پر کلہاڑی مارنا چاہتا ہے تو مارے۔ انہوں نے کراچی اسٹاک ایکسچینج میں دہشتگرد حملے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ پاکستانی قوم اور فورسز نے ہمیشہ دہشتگردی کا

بہادری سے مقابلہ کیا، چاہے وہ کشمیر میں جغرافیائی تبدیلی کی کوشش ہو، یا پاکستان میں دہشتگردی ہو، پاکستانی قوم نے ہمیشہ بھرپور عزم کے ساتھ ناکام بنایا۔مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے کہا کہ پاکستان پر آج کا حملہ ریاستی دہشتگردی کا نتیجہ ہے۔کوئی شک نہیں پاکستان پر آج ریاستی دہشتگردی کی گئی۔واضح ہوگیا کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہے، بھارت لداخ میں شرمندگی سے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان کو نشانہ بنا رہا ہے۔بھارت کی ریاستی دہشتگردی سے متعلق پاکستان کی ہربات سچ ثابت ہوئی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے پہلے ہی بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کے خدشات کا اظہار کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے پیر پر کلہاڑی مارنا چاہتا ہے تو مارے،پاکستان کا دشمن کھلی جارحیت پر اتر آیا ہے۔ اسی طرح ڈی جی رینجرز سندھ عمر بخاری نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ دہشتگرد 10 بجکر 2 منٹ پر گاڑی میں آئے۔8 منٹ میں سیکیورٹی فورسز نی مشترکہ کارروائی میں دہشتگردوں کو مار دیا۔انہوں نے کہا کہ 10 بجکر 10 منٹ پر تمام دہشتگردوں کومار دیا،4 دہشت گردوں نے عمارت کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی۔پہلی انٹرنس میں ہی 2 دہشت گردوں کو مار دیا گیا تھا۔جس کے بعد دہشت گرد عمارت کے اندر داخل نہ ہو سکے۔ دہشت گرد قتل و غارت اور یرغمال بنانے کے منصوبے کے تحت آئے۔رینجرز اور پولیس اہلکاروں نے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا۔ دہشت گردوں کی فائرنگ سے کچھ شہری بھی زخمی ہوئے۔ ڈی جی رینجرز نے کہا کہ حملے میں را ملوث لگتی ہے۔اس حملے اور چینی قونصلیٹ پرحملے میں مماثلت ہے، انہوں نے کہا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی”را”کی فرسٹریشن آپ کے سامنے ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…