ہفتہ‬‮ ، 04 اکتوبر‬‮ 2025 

پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ عوام دشمن ہے، ہم اسے کسی صورت نہیں مان سکتے،سلیکٹڈ وزیراعظم کو اپنی نااہلی کا عوام کو حساب دینا ہوگا،بلاول بھٹو اور اختر مینگل میں معاملات طے

datetime 27  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کو فون کر کے بجٹ کے معاملے میں مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق کیا ہے ۔ہفتہ کو ٹیلیفونک رابطے کے حوالے سے جاری اعلامیہ میں کہاگیاکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سردار اختر مینگل کے درمیان 18ویں آئینی ترمیم پر حملوں کا معاملہ بھی زیربحث آیا ۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سردار اختر مینگل نے این ایف سی ایوارڈ کے حوالے سے حکومتی اقدامات پر بھی گفتگو کی۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سردار اختر مینگل نے

ملک میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار کیا ۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سردار اختر مینگل کے درمیان اگلے ہفتے اے پی سی بلانے کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی ۔ بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ عوام دشمن ہے، ہم اسے کسی صورت نہیں مان سکتے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے آج کرونا وائرس ہر جگہ پھیل چکا ہے، 18ویں آئینی ترمیم پر تنقید کرکے عمران خان دستورِ پاکستان پر حملے کررہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ سلیکٹڈ وزیراعظم کو اپنی نااہلی کا عوام کو حساب دینا ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…