اسلام آباد (این این آئی) حکومتی اتحادی ایم کیو ایم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔ ہفتہ کو قومی اسمبلی میں صلاح الدین نے کہا کہ حکومت فوری طور پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے،صلاح الدین نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات بڑھانے کا جو فیصلہ ہوا ہے انتہائی افسوس ناک
ہے،کورونا کے باعث دنیا بھر میں اور پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی لیکن بد قسمتی سے وہ فائدہ عوام کو نہیں پہنچا۔انہوں نے کہا کہ بجائے اس کے کہ ان کمپنیوں کے خلاف کارروائی ہوتی ان کو راتوں رات اربوں کا فائدہ پہنچایا گیا۔یہ فیصلہ ناقابل قبول ہے۔یہ عوام پر پٹرول بم گرایا گیا ہے۔