منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

فرانس، حملہ آور کی مقتول کے کٹے سر کے ساتھ سیلفی

datetime 28  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک ) فرانس کے مشرقی علاقے لیون میں ایک غیر ملکی فرم کے مرکز پر حملہ کرنے والے مشتبہ شدت پسند یاسین صالحی نے کمپنی کے مقتول ڈائریکٹر کے کٹے سر کے ساتھ “سیلفی” بنائی ہے جسے شمالی امریکا کے ایک نمبر پر “وٹس آپ” نمبر پر بھیجا گیا ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق فرانسیسی ذرائع کے مطابق “سیلفی” کے انداز میں بنائی گئی تصویر کی چھان بین جاری ہے، قاتل نے مقتول کے تن سے جدا کیے گئے سر کے ساتھ بنائی گئی “سیلفی” کو شمالی امریکا کے ایک نمبر پر بھیجا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تفتیش کار اس بات کی چھان بین کررہے ہیں کہ آیا تصویر موصول کرنے والا “واٹس آپ” نمبر اس وقت فرانس کے اندر ہے یا باہر ہے۔خیال رہے کہ یاسین صالحی نامی ایک مشتبہ دہشت گرد نے دو روز قبل فرانس میں مصنوعی گیس کے ایک کارخانے میں گھس کر کمپنی کے ڈائریکٹر سان کوانٹن فالافییہ کو ذبح کرنے کے بعد اس کا سر تن سے جدا کردیا تھا۔ صالحی اس سے قبل مقتول کے ساتھ اسی کمپنی میں کام بھی کرچکا ہے۔فرانسیسی پراسیکیوٹر جنرل برنار کاز نوف کا کہنا ہے کہ شدت پسند 35 سالہ یاسین صالحی کو پولیس نے جائے واردات سے حراست میں لیا ہے تاہم حکام نے اسے سنہ 2006ء اور 2008ء کے دوران ریاستی سلامتی کے حوالے سے مشکوک اشخاص کی فہرست میں بھی شامل رکھا جا چکا ہے۔ شدت پسند کے والد الجزائری جب کہ والدہ مراکشی عرب ہیں۔فرانسیسی انٹیلی جنس نے سنہ 2011ء اور 2014ئ میں اسے شدت پسندوں کے ساتھ تعلقات کے شبے میں دوبارہ مشکوک افراد کی فہرست میں شامل کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…