اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ، ملک کے کئی پیٹرول پمپس بند کر دیئے گئے ،عوام کو پیٹرول کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا

datetime 27  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کو ئٹہ(آن لائن)وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی صوبائی دارالحکومت کوئٹہ پیٹرول پمپس بند کردئیے گئے جس کی وجہ سے لوگوں کو پیٹرول کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کی سمری منظور کرلی جس کے بعد وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی

قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 25 روپے 58 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 100روپے 10پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے ڈیزل کی قیمت 21 روپے31 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد 101روپے46 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں23 روپے50 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 59روپے 6 پیسے مقرر کی گئی ہے عامر پر پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نفاذ ہر ماہ کی پہلی تاریخ سے ہوتا ہے تاہم نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہی ہوجائے گا پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پیٹرول پمپس بند کردئیے گئے جس کی وجہ سے لوگوں کو پیٹرول کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا عوامی حلقوں کی جانب سے پیٹرول پمپس کی بندش کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرول کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے ہوتا ہے لیکن پیٹرول بہت پہلے نایاب ہوگئے خیال رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے عالمی منڈی میں تیل کی کھپت کم ہونے سے قیمتیں تاریخ کی کم تریں سطح پر پہنچ گئی تھیں جس کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کی گئی تھی

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…