ہفتہ‬‮ ، 04 اکتوبر‬‮ 2025 

ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں پاکستان کی شمولیت میں توسیع، بھارتی دعوے کی حقیقت کھل کر سامنے آ گئی

datetime 26  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد (این این آئی)ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں پاکستان کی شمولیت میں توسیع کی خبریں گمراہ کن ہیں،بھارتی گمراہ کن پراپیگنڈے کے باوجود پاکستان ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان پر پوری طرح عمل کر رہا ہے۔جمعہ کو ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی وزارت خارجہ کے دہشتگردی سے متعلق الزامات کو بھی مسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان جون میں شیڈول کئے گئے ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں اپنی رپورٹ پیش کرنے کیلئے تیار تھا،ایف اے ٹی ایف نے کورونا کی وجہ سے اپریل میں ہی 4 ماہ کیلئے نظرثانی کا عمل معطل کر دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ 24 جون کو ایف اے ٹی ایف کے ورچوئل اجلاس میں پاکستان ایجنڈے میں شامل نہیں تھا،اس اجلاس میں پاکستان سے متعلق کوئی نیا فیصلہ نہیں کیا گیا۔ترجمان نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان پر پاکستان کے عملدرآمد کا جائزہ آئندہ اجلاس میں لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں پاکستان کی شمولیت میں توسیع کی خبریں گمراہ کن ہیں،ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے پاکستان کی شمولیت سے متعلق بھارتی پراپیگنڈا مہم کا حصہ ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنے کی بھارتی کوششوں کی پاکستان متعدد مرتبہ نشاندہی کر چکا ہے۔دفتر خارجہ کے مطابق بین الاقوامی برادری نے بھارت کے پاکستان سے متعلق ایف اے ٹی ایف فورم کے غلط استعمال کا نوٹس لیا ہے، بھارتی گمراہ کن پراپیگنڈے کے باوجود پاکستان ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان پر پوری طرح عمل کر رہا ہے۔ عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں پاکستان کی شمولیت میں توسیع کی خبریں گمراہ کن ہیں،بھارتی گمراہ کن پراپیگنڈے کے باوجود پاکستان ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان پر پوری طرح عمل کر رہا ہے۔جمعہ کو ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی وزارت خارجہ کے دہشتگردی سے متعلق الزامات کو بھی مسترد کرتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…