ٹیلی فون ڈائل میں 92 کا لفظ اس لیے آتا ہے کہ پاکستان نے بانوے کا ورلڈ کپ جیتا تھا، گیٹ کے نیچے سے بل آئے تو اسے بل گیٹ کہا جاتا ہے،خواجہ آصف کے زرتاج گل پر طنزیہ وار

26  جون‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ دنوں زرتاج گل نے سرکاری ٹی وی کے ایک پروگرام میں انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ کووڈ 19 کا مطلب اس کے 19 پوائنٹس ہیں،جو مختلف ممالک میں کسی بھی طرح قابل عمل ہوسکتے ہیں اور اس کیلئے وہ قوتِ مدافعت پیدا کریں۔جس کے بعد ان کی اس بات کا ویڈیو کلپ وائرل ہوا اور صارفین نے دلچسپ میمز بنا کر سوشل میڈیا پر ان کا خوب تمسخر اڑایا ۔

گذشتہ روز خواجہ آصف نے بھی قومی اسمبلی میں زرتاج گل کا نام لیے بغیر کچھ جملے کہے جس پر ارکان اسمبلی لطف اندوز ہوتے رہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ گیٹ کے نیچے سے بل آئے تو اسے بل گیٹ کہا جاتا ہے۔سپیکر قومی اسمبلی نے ٹوکا تو خواجہ آصف بولے کہ میں نے کسی کا نام نہیں لیا۔خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ ٹیلی فون ڈائل میں 92 کا لفظ اس لیے آتا ہے کہ پاکستان نے بانوے کا ورلڈ کپ جیتا تھا۔جب کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کی وزیرزرتاج گل نے کہاہے کہ ان میں اپنی غلطیوں کو تسلیم کرنے اورانہیں درست کرنے کی ہمت ہے۔انہوں نے کہاکہ پچھلے چار پانچ دن ان کے خلاف مہم چل رہی ہے۔ مجھ میں اتنی ہمت ہے کہ میں اپنی غلطیوں کو قبول کروں۔زرتاج گل نے کہاکہ انہیں فرق نہیں پڑتا اگرکوئی ایک غیر تعلیم یافتہ بندہ انکے بارے میں کوئی توہین آمیز بات کرے لیکن ایک ایسی پارٹی جس کی قائد خاتون رہ چکی ہیں ان سے اس بات کی توقع نہیں تھی۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…