جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

’ایم کیو ایم کے خلاف ثبوت ملنے پر ہی کارروائی ہو گی‘

datetime 28  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ متحدہ قومی مومنٹ کےخلاف ثبوت مہیا کئے گئے توقانون کےمطابق کارروائی کریں گے۔بی بی سی نے حال ہی میں اپنے ایک رپورٹ میں دعوی کیا تھا کہ ایم کیو ایم کو ہندوستان سے فنڈز ملتے ہیں۔ہفتہ کو یہاں نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) میں ایک تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پر الزامات سنگین نوعیت کے ہیں اور جب تک ثبوت نہ آجائیں کشیدگی کے ماحول سے گریز کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پاک – چین اقتصادی راہداری کسی سڑک کا نام نہیں۔ ’اقتصادی راہداری کا اہم حصہ توانائی کے منصوبے ہیں‘۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ توانائی منصوبوں کی تکمیل میں تین سے چار سال کا عرصہ درکار ہے۔ وفاقی وزیر نے دعوی کیا کہ حکومت 2018 میں بجلی کے بحران پر قابو پانے میں کامیاب ہوجائے گی۔ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اقتصادی راہداری کے منصوبے پر آل پارٹی کانفرنس کے فیصلوں کے مطابق من وعن عمل درآمد کیا جائے گا۔پاک –ہندوستان تعلقات پر احسن اقبال نے کہا کہ دونوں ملکوں کا فرض ہے کہ اسلحہ میں مقابلہ کرنے کے بجائے تعلیم کے مواقع پیدا کریں۔اس سے قبل، انہوں نے نسٹ اور چینی یونیورسٹی کے مابین پاکستان میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کے قیام سے متعلق ایک تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں چینی سفیر اور چیئرمین ایچ ای سی بھی شرکت تھے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ متحدہ کے خلاف جب تک ثبوت نہیں ملتے ایکشن نہیں لیا جا سکتا۔ بہتر ہے کہ متحدہ کے رہنما خود اپنی پوزیشن واضع کریں۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ متحدہ کے خلاف جب تک ثبوت مکمل نہیں ملتے ایکشن بارے کچھ نہیں کہہ سکتے۔ متحدہ کے رہنماوں کو خود اپنی پوزیشن واضح کرنی چاہیے۔ کراچی میں امن قائم کرنے کے لئے وفاق نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے اب سندھ حکومت کو بھی سخت اقدامات کرنے ہوں گے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ضرب عضب دھشت گردی کے خلاف کامیاب ترین آپریشن ثابت ہوا۔ کراچی میں ہلاکتوں پر افسوس ہے لیکن ان کی وجہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہیں گرمی کی وجہ سے لوگ لقمہ اجل بنے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ گرمی کے خلاف اقدامات کرنا سندھ حکومت کا کام تھا لیکن نہ تو وہ اس میں کامیاب ہوئی اور نہ ہی کراچی کے ہسپتالوں میں ایسے حالات سے نمٹنے کے لئے کوئی انتظامات کیئے گئے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…