جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کر دیا

datetime 25  جون‬‮  2020 |

لاہور( این این آئی )الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں، حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کردیا گیا۔وزیراعظم عمران خان کی جانب سے رواں سال بلدیاتی انتخابات کا مرحلہ شروع کرنیکا فیصلہ کیا گیا جس کے بعد الیکشن کمیشن نے بھی انتخابات کرانے کے لیے تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔ پنجاب کے 36 اضلاع میں پہلے مرحلے کے لیے حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کرتے ہوئے کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں۔

حلقہ بندیاں 6 جولائی سے 13 اکتوبر تک مکمل کی جائیں گی۔الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست 27 جون سے 20 اگست تک آویزاں کی جائیں گی۔ شہری حلقہ بندیوں پر اعتراضات 22 اگست سے 6 ستمبر تک دائر کرسکیں گے۔ اعتراضات 12 اکتوبر کو دور کیے جائیں گے، حلقہ بندیوں کی حتمی لسٹ 13 اکتوبر کو آویزاں کی جائے گی۔حلقہ بندیاں مرحلہ وار کی جائیں گی، پہلے مرحلے میں راولپنڈی ڈویژن میں شامل اضلاع اٹک، چکوال اور جہلم میں حلقہ بندیاں کی جائیں گی۔ دوسرے مرحلے میں سرگودھا ڈویژن کے اضلاع خوشاب، میانوالی، بھکر اور تیسرے مرحلے میں فیصل آباد ڈویژن میں جھنگ، چنیوٹ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کی حلقہ بندیاں کی جائیں گی۔ چوتھے مرحلے میں گوجرانولہ ڈویژن کے اضلاع منڈی بہاائو الدین ، گجرات، حافظ آباد، سیالکوٹ اور نارووال ، پانچویں مرحلے میں لاہور ڈویژن میں شیخوپورہ، ننکانہ صاحب اور قصور میں حلقہ بندیاں کی جائیں گی۔اسی طرح چھٹے مرحلے میں ساہیوال ڈویژن کے علاقوں پاک پتن اور اوکاڑہ میں حلقہ بندیاں کی جائیں گی ۔ ساتویں مرحلے میں ملتان ڈویژن میں لودھراں، خانیوال اور وہاڑی کے اضلاع میں اور ڈی جی خاں ڈویژن کے اضلاع راجن ہور، مظفرگڑھ اور لیہ کی حلقہ بندیاں کی جائیں گی جبکہ آٹھویں مرحلے میں بہاولپور ڈویژن میں شامل اضلاع رحیم یار خاں اور بہاولنگر میں حلقہ بندیاں ہوں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…