جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

شاہ محمود قریشی اور اسد عمر وزیراعظم بننے کیلئے کہاں رابطہ کیا تھا ؟ فواد چودھری کی کون سی بات غلط ہے؟ وزراءآف دی ریکارڈ اس انٹرویو کو کلمہ جہاد کہہ رہے ہیں،وزیراعظم بھی ٹیم کے ہاتھوں مار کھاتے نظر آئیں گے، فواد چودھری کس چیز کا رونا رو رہے ہیں،جاوید چودھری کے تہلکہ خیز انکشافات

datetime 25  جون‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر کالم نگار جاوید چودھری اپنے کالم ’’فواد چودھری سچ کہہ رہے ہیں‘‘میں لکھتے ہیں کہ ۔۔۔۔آپ جس دن موجودہ حکومت کا تجزیہ کریں گے آپ کو وزیراعظم عمران خان بھی ٹیم کے ہاتھوں مار کھاتے نظر آئیں گے‘ ٹیم کے معاملے میں عمران خان کا بنیادی فلسفہ ہی غلط تھا‘ یہ ماضی میں بار بار کہتے تھے اگر لیڈر اچھا ہو تو نیچے ٹیم خود بخود ٹھیک ہو جاتی ہے‘ یہ فرماتے تھے

مچھلی ہمیشہ سر سے گلنا شروع ہوتی ہے لیکن وقت نے ان کا یہ فلسفہ غلط ثابت کر دیا۔تجربے سے ثابت ہوا ٹیم لیڈر خواہ کتنا ہی نالائق ہو یہ اگر ٹیم اچھی بنا لے تو یہ کام یاب ہو جاتا ہے اور ٹیم ہمیشہ تجربہ کار‘ ذہین اور گہرے لوگوں کی بنائی جاتی ہے‘اگر لیڈر بھی ناتجربہ کار ہو اور یہ اپنے گرد ٹیم بھی نا تجربہ کار لوگوں کی جمع کر لے تو پھرکیا نتیجہ نکلے گا؟ وہی نکلے گا جو اس وقت نکل رہا ہے اور فواد چودھری یہی رونا رو رہے ہیں۔آپ فواد چودھری کے انٹرویو کے بعد صورت حال ملاحظہ کیجیے‘ وزراءآف دی ریکارڈ اس انٹرویو کو کلمہ جہاد کہہ رہے ہیں اور کیمروں کے سامنے فواد چودھری کے خیالات کی مذمت کر رہے ہیں مگر سوال یہ ہے فواد چودھری کی کون سی بات غلط ہے؟ عمران خان کے بعد پارٹی میں تین سینئر ترین لیڈر تھے‘ شاہ محمود قریشی‘ اسد عمر اور جہانگیر ترین‘ کیا یہ سچ نہیں عمران خان ان تینوں کو بھی اکٹھا نہیں چلا سکے۔یہ تینوں حکومت بننے سے پہلے ایک دوسرے سے لڑنا شروع ہوئے تھے اور یہ آج تک لڑ رہے ہیں‘ شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کی لڑائی جلسوں اور چینلز تک پہنچ گئی تھی اور یہ تماشا پوری دنیا نے دیکھا تھا‘ کیا یہ سچ نہیں؟ کیا یہ بھی سچ نہیں عمران خان کو جہانگیر ترین نے اسد عمر سے جان چھڑانے کا مشورہ دیا تھا اور جب مقتدر حلقوں نے اسد عمر پر اعتراض کیا تو عمران خان نے جہانگیر ترین کے کہنے پر اسد عمر کو سائیڈ لائین کر دیا تھا۔جہانگیر ترین پچھلے دو ماہ سے یہ بھی کہہ رہے ہیں اسد عمر نے

پرنسپل سیکرٹری اعظم خان اور شہزاد اکبر کے ذریعے مجھے فارغ کرایا‘ آپ تھوڑی سی تحقیق کر لیں آپ بہت جلد اس شخص تک بھی پہنچ جائیں گے جس نے پارٹی کی اعلیٰ قیادت کو بتایا تھا جہانگیر ترین بھی مولانا فضل الرحمن کو دھرنے پر قائل کرنے والوں میں شامل تھے اور کیا پارٹی کو یہ معلوم نہیں شاہ محمود قریشی اور اسد عمر وزیراعظم بننے کے لیے باقاعدہ لابنگ کر رہے ہیں اور ان دونوں نے پاکستان پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی قیادت سے بھی رابطہ کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…