اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

کورونا وائرس، آئندہ چند ماہ بہت تکلیف دہ ہوں گے، سنسنی خیز بات کر دی گئی

datetime 23  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ کورونا وباء میں اضافے کے باعث آئندہ چند ماہ بہت تکلیف دہ ہوں گے،ہم دیگر ممالک کے مقابلے میں کورونا وباء سے بہتر طریقے سے نمٹ رہے ہیں،ملک میں کورونا وائرس ٹیسٹنگ لیبارٹریز کی تعداد129 تک پہنچ چکی ہے،کابینہ نے اسلام آباد میں ٹیچنگ ہسپتال کے قیام ،چینی انکوائری کمیشن کی سفارشات پر عملدرآمد کی منظوری دے دی ہے

جبکہ وزیراعظم نے فواد چوہدری کو آئندہ متنازعہ بیان نہ دینے کی ہدایت کی ہے۔منگل کے روز وزیر اعظم کی زیر صدارت ہونیوالے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے شبلی فراز نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں ٹیچنگ اسپتال کی تعمیر منظوری دے دی۔انہوں نے کہا کہ کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ چینی انکوائری کمیشن کی سفارشات پر عمل کیا جائے۔ سفارشات پر عملدرآمد سے چینی کی قیمت میں فرق آئے گا۔ چینی سے متعلق عمل کو شفاف بنانا ضروری ہے۔شبلی فراز نے کہا کہ اجلاس میں چینی کی قیمت پر تشویش اظہار کیا گیا۔ چینی کی قیمتوں سے متعلق نظام آئندہ تین ماہ میں مکمل ہوگا۔وزیراطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ کابینہ اجلاس میں بلوچستان میں انٹرنیٹ کی عدم دستیابی پر بھی بات ہوئی۔ کوشش ہے بلوچستان کی عوام کو تمام سہولیات فراہم کی جائے۔ اجلاس میں مدراس میں بھی یکساں نظام تعلیم لانے پر اتفاق کیا گیا۔شبلی فراز نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں آن لائن تعلیمی نظام کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔ بلوچستان میں آن لائن تعلیمی نظام کے لیے خصوصی فنڈ کا اجرا کیا جارہا ہے۔شبلی فراز نے کہا کہ کابینہ اجلاس کو بتایا گیا کہ گندم کی اسمگلنگ روکنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ آٹے کی قیمت کنٹرول کرنے کیلئے پنجاب کو 9 لاکھ ٹن گندم ریلیز کرنے کا کہا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کورونا کی وجہ سے ہلاکتیں کم ہیں،۔ کورونا وبا پر بہت جلد قابو پا لیں گے۔

کورونا کے ٹیسٹنگ کی لیبز 129 ہوگی ہیں۔ جب تک کورونا کی ویکسین نہیں آ جاتی اس طرح کی صورتحال کا سامنا ہے۔ ابھی سے لے کر اگست تک وبا کا خطرہ کافی حد تک موجود رہے گا۔ لاک ڈان کا شور کرنے والوں کے اربوں روپے باہر بڑے ہیں۔ وزیراطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان صحت کے نظام کو درست کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ اسپتالوں کے لیےآکسیجن سلنڈرز درآمد کرنے کیلئے بھی اقدامات کرلیے گئے ہیں۔ ماضی کے لیڈرز ہوتے تو کورونا کی صورتحال میں ملک افراتفری کا شکار ہوجاتا۔شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا کہ اس وقت پارٹی میں اتحاد ضروری ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ کوئی بات باہر نہ ہو جو حکومت پر اثر انداز ہو۔

موضوعات:



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…