اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

اعظم سلیمان نے اعظم خان کے ساتھ چپقلش کی وجہ سے قبل ازوقت ریٹائرمنٹ لے لی،اعظم خان کے ستارے بھی گردش میں

datetime 23  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن) سیکرٹری داخلہ اعظم سلیمان کی قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کے بعد وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے ستارے بھی گردش میں بتائے جارہے ہیں۔مصدقہ ذرائع کے مطابق اعظم سلیمان نے قبل ازوقت ریٹائرمنٹ اعظم خان کے ساتھ ہونے والی چپقلش کے بعد لی۔اعظم خان اور اعظم سلیمان کے درمیان معمولی باتوں پر بھی تکرار ہونے لگی تھی

حتیٰ کہ اعظم خان نے ایسی فائلوں پر بھی اعتراض اٹھائے جن میں فل سٹاپ یا کامے کی بھی غلطی تھی گزشتہ روز وزیراعظم آفس میں یہ خبر عام تھی کہ اعظم خان سے بھی استعفیٰ لیا جارہا ہے اور اس کی بنیادی وجہ یہی بتائی جارہی کہ اعظم خان اپنے سامنے کسی کو بھی برداشت کرنے کو تیار نہیں ہیں۔جہانگیر ترین کا معاملہ ہو یا فردوس عاشق اعوان کے خلاف سازش ہو اور یا پھر پنجاب کے چیف سیکرٹری کا تبادلہ ہو یا سیکرٹری داخلہ کی قبل ازوقت ریٹائرمنٹ سب کے ڈانڈے اعظم خان سے جا ملتے ہیں۔ذرائع کے مطابق اس وقت سیکرٹری داخلہ کے عہدے کے لئے ایک بیوروکریٹ محمد علی صاحبزادہ افضل لطیف ،احمد نواز سکھیرا،ڈاکٹر جہانزیب کا نام لیا جا رہا ہے افضل لطیف اعظم خان کا بیج میٹ ہے اور اس کا قابل اعتماد دوست سمجھا جاتا ہے جبکہ باقی بیوروکریٹ بھی اس اہم پوسٹ کے لئے دوڑ میں شامل ہیں البتہ فواد حسن فوادگروپ کی اصل نظریں پرنسپل سیکرٹری کے عہدے پر ہیں اور سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اعجاز خود یا اپنے کسی بااعتماد ساتھی کو اس عہدے پر دیکھنے لئے بے چین ہیں ۔واضح رہے کہ وفاقی وزیر فواد چوھدری نے بھی بیوروکریسی میں ہونے والی راہ کشی کی نشاندہی کی تھی۔  سیکرٹری داخلہ اعظم سلیمان کی قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کے بعد وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے ستارے بھی گردش میں بتائے جارہے ہیں۔مصدقہ ذرائع کے مطابق اعظم سلیمان نے قبل ازوقت ریٹائرمنٹ اعظم خان کے ساتھ ہونے والی چپقلش کے بعد لی۔

موضوعات:



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…