پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

صرف وزیراعظم یا ان کے نمائندے سے مذاکرات ہوں گے، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے پر احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان

datetime 23  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )ریلوے پریم یونین نے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے اور ملازمین کی ممکنہ چھانٹیوں کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے مذاکرات نہیں کریں گے ،یونین کے چارٹر آف ڈیمانڈ پر وزیراعظم یا ان کا کوئی نمائندہ ہی مذاکرات کرے،25جون کو ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔

لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر پریم یونین حافظ سلمان بٹ نے کہا کہ مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ تو دور کی بات جو تھوڑا بہت آسرا ہوتا تھا اب وہ بھی نہیں ہوا، مزدوروں کی زندگی مشکل سے مشکل تر ہوگئی ہے ،دوسری طرف چھانٹیوں کی تلوار سر پر لٹکا دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے اور ممکنہ چھانٹیوں کے خلاف پچیس جون کو پورے ملک میں احتجاج کریں گے ۔ مطالبہ ہے کہ ٹی ایل اے اور پی ایم پیکج کے ملازمین کو مستقل کیا جائے،بنیادی تنخواہ میں سو فیصد اضافہ کیا جائے،ریٹائرڈ ملازمین اور بیوائوں کے واجبات ادا کئے جائیں،پریم یونین کے چارٹرڈ آف ڈیمانڈ پر مذاکرات کئے جائیں۔انہوںنے کہا کہ وہ سپریم کورٹ میں پارٹی بنیں گے اس وقت ملازمین کی کمی ہے ،اسٹیشن ماسٹر، گارڈ، کلرک ،معاون کنٹریکٹ پر کام کررہے ہیں ،ریٹائرڈ ملازمین کے 10ارب روپے کے واجبات ادا نہیں کئے گئے۔انہوںنے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو پیشکش کی کہ اگر ان سے ریلوے نہیں چل رہی تو وہ پریم یونین کو دیدیں وہ تین سال میں سارا خسارہ ختم کر دیں گے۔ ریلوے پریم یونین نے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے اور ملازمین کی ممکنہ چھانٹیوں کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے مذاکرات نہیں کریں گے ،یونین کے چارٹر آف ڈیمانڈ پر وزیراعظم یا ان کا کوئی نمائندہ ہی مذاکرات کرے

موضوعات:



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…