پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

پنجاب میں دو ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ

datetime 20  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو ر(این این آئی) پنجاب میں آکسیجن سلنڈر کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف دو ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کی سفارش پر محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144 نافذ کر دی۔ آکسیجن سلنڈر، ریگولیٹر، کنسنٹریٹر، پلس آکسی میٹر کی ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کے خلاف 144 لگائی گئی۔سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کیپٹن (ر)محمد عثمان کا کہنا ہے کہ ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری سے کورونا وائرس کے مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔

کیپٹن (ر)محمد عثمان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کورونا وائرس مریضوں کے لیے سہولیات کی ازخود نگرانی کر رہے ہیں۔ دفعہ 144 کے نفاذ سے ضلعی انتظامیہ کو ذخیرہ اندوزی روکنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ مریضوں کے لیے کسی بھی چیز کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی سفارش کر رہے ہیں۔ دفعہ 144 نافذ کرنے کی سفارش پر محکمہ داخلہ نے فوری نوٹیفکیشن جاری کیا۔ دفعہ 144 کا نفاذ فی الفور ہو گا، 2 ماہ تک لاگو رہے گی۔

موضوعات:



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…