پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

سید صمصام بخاری کی مبینہ آڈیو کال 10 دن بعد کیوں وائرل کی گئی؟ حقیقت کھل کر سامنے آ گئی

datetime 20  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوکاڑہ(آن لائن)صوبائی وزیر اشتمال سید صمصام علی شاہ بخاری نے کہا ہے کہ ان کے خلاف سوشل میڈیا پر ہونے والا پروپیگنڈا محض سیاسی مخالفت ہے انہو ں نے اپنے قریبی دوست میاں محمد انور کی ہسپتال انتظامیہ سے لاش مانگی تھی جو کہ کرونا کا مریض نہیں تھا بلکہ اس کی وجہ موت طبعی بنیادوں پرتھی ہسپتال انتظامیہ چاہتی تھی کہ متوفی کے بچے ن لیگ کے ایم پی اے کی سفارش کرائیں

تا کہ لاش ا ن کے حوالے کی جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اخبار نویسوں سے ملاقات کے دوران کیا صوبائی وزیر صمصام علی شاہ بخاری نے کہا کہ انہوں نے 9جون کی شب ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر احسان الہی کو کال کی تھی اور اب یہ آڈیو دس دن بعد ایڈیٹنگ کر کے وائرل کی گئی جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ان کا مشن عوامی خدمت ہے اور وہ خدمات سر انجام دیتے رہیں گے کرپٹ اور کرپشن کرنے والے عناصر کو حکومت کسی بھی صورت برداشت نہیں کر سکتی انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر احسان جوکہ رینالہ کا ہی رہائشی ہے اور ن لیگ کا آلہ کار بنا ہوا ہے وہ موجودہ حالات میں سیاسی آقاؤں کو خوش کرنے پر مامور ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان کا ویژن حق داروں کو ان کی دہلیز پر انصاف مہیا کرنا ہے نہ کہ تکلیف پہنچانا جب کہ ڈپٹی ڈی ایچ او رینالہ خورد ڈاکٹر احسان الہی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ میرے اورصوبائی وزیر سید صمصام علی شاہ بخاری کے درمیان جو واقعہ پیش آیا غلط فہمی تھی معاملہ خوش اسلوبی سے طے ہوگیا میں بدستور اپنے عہدے پر کا م کررہا ہوں سوشل میڈیا پر چلنے والی آڈیوا ن کی اجازت کے بغیرآڈیٹ کرکے سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کی جار ہی ہے میں پروفیشنل ڈاکٹر ہوں اپنی ڈیوٹی سیاست سے بالا ترہوکر ادا کررہا ہوں۔ صوبائی وزیر صمصام علی شاہ بخاری نے کہا کہ انہوں نے 9جون کی شب ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر احسان الہی کو کال کی تھی اور اب یہ آڈیو دس دن بعد ایڈیٹنگ کر کے وائرل کی گئی جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں

موضوعات:



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…