فیصل آباد(نیوزڈیسک)وزیرمملکت پانی وبجلی عابد شیرعلی نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کے خلاف الزامات کے شواہد کے لئے وزارت داخلہ نے برطانیہ کو خط لکھ دیا ہے اور اس معاملے پر جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم بھی تشکیل دیں گے۔فیصل آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرمملکت نے کہا کہ بی بی سی کی رپورٹ ایک انتہائی سنگین معاملہ ہے اورایم کیوایم پر لگائے گئے الزامات سنجیدہ نوعیت کے ہیں، وزیرداخلہ معاملے کو سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں، وزارت داخلہ نے تحقیقات کے لئے برطانیہ کو بھی خط لکھ دیا ہے، ہم معاملے پر جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم بھی تشکیل دیں گے، ایم کیو ایم کو بھی اپنی صفائی پیش کرنا ہو گی، ٹھوس شواہد کے بغیر کسی کو نہیں پکڑا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے حالات اب بہتر ہیں اور وہاں پر امن کی فضا قائم ہو رہی ہے، ہم وہاں پر ٹارگٹ کلرز اور ان کے سہولت کاروں کو نہیں چھوڑیں گے۔بجلی کی صورت حال پر عابد شیر علی نے کہا کہ بجلی کی طلب میں 1700 میگا واٹ کا اضافہ ہوا ہے، اس کے باوجود اس کی قلت پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں اور اب شہروں میں90 اور دیہی علاقوں 85 فیصد بجلی فراہم کررہے ہیں۔ بجلی چوری کرنے والوں کی لوڈشیڈنگ میں بھی چند گھنٹے کمی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں گرمی سے اموات پر افسوس ہے، اس معاملے پر قومی اسمبلی میں بحث ہوگی تو پتا لگ جائے گا کہ قصور وار کون تھا۔
ایم کیوایم پرالزامات,جے آئی ٹی تشکیل دی جائے ،عابدشیرعلی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بوسنیا میں چار دن
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی بڑی کمی
-
زہریلی کھیر کھانے سے خاندان کے 5 افراد کی ہلاکت کا ڈراپ سین، بیٹی سمیت 4 ملزم گرفتار
-
سونے کی قیمت میں مسلسل کمی، 14 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی
-
غیر ملکیوں کا ڈیٹا لیک کرنے کے ملزم نے گلا کاٹ لیا
-
دلہن کی سرکاری نوکری کا بھانڈا پھوٹنے پر دولہا نے شادی توڑ دی
-
سوشل میڈیا انفلوئنسر سے زبردستی شادی کیلیے گھر آنے والا مداح اہلخانہ کے تشدد سے ہلاک
-
نئی آٹو پالیسی سے 660 سی سی گاڑیاں سستی ہونے کی توقع، کار ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین کا بیان
-
ایشیائی چیمپئن بننے کے تین بعد باڈی بلڈر سجاد کی موت نے سب کو حیران کردیا
-
نوڈلز کھانے سے 2 کمسن بہنیں جاں بحق، ایک کی حالت تشویشناک
-
بجلی چوروں کی فہرستیں تیار،جائیدادوں کی نیلامی اور شناختی کارڈ منسوخ کرنے کا اعلان
-
نوجوانوں کے لیے خوشخبری، حکومت کا گھر بیٹھے روزگار کمانے کے لیے اہم قدم
-
جیٹ فیول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں مزید کمی
-
پنجاب زمین ایپ کے ذریعے صرف 2 منٹ میں فرد حاصل کرنے کا طریقہ



















































