جمعرات‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2026 

ملک بھر میں مہلک وائرس کے مصدقہ کیسز کی یومیہ تعداد میں مسلسل پانچویں روز بھی کمی ریکارڈ

datetime 19  جون‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں کرونا وائرس کی شدت بڑھنے کی بجائے کمی واقع ہو رہی ہے ۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ 5 روز کے اعداد و شمار دیکھے جائیں تو پتا چلتا ہے کہ پاکستان میں یومیہ رپورٹ ہونے والی کیسز کی تعداد میں مسلسل کمی واقع ہو رہی ہے۔ 9جون سے 14جون تک کیسز کی 5ہزار اور چھ ہزار سے زائد کیسزرپورٹ ہوتے ہوتے رہے ۔ جبکہ 15جون کے بعد ان میں کمی دیکھی گئی ہے ،

حالیہ پانچ دنوں میں کیسز کی تعداد 5ہزار سے کم رہی ہے ۔ سرکاری اعدادو شمار ے کے مطابق پاکستان میں 16 جون کو رپورٹ ہونے والے نئے مصدقہ کیسز کی تعداد 5 ہزار 839 تھی، اسی طرح 17 جون کو 5 ہزار 358 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں رپورٹ ہونے والے نئے کیسز کی تعداد 5 ہزار سے کم ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے نئے رپورٹ ہونے والی کیسز کی تعداد 4 ہزار 944 ہے۔جبکہ دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پورے ملک میں قومی کووڈ کوشش میں 103 اضافی وینٹس کے اضافے کے ساتھ کل تعداد 1503 ہو گئی ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہسپتالوں کی ضروریات اور اضافی وینٹس کی پروکیورمنٹ کو تیز رفتار بنیادوں پر پورا کرنے کے لئے تمام تر اقدامات آئندہ ماہ کے وسط سے آخر تک مکمل کر لئے جایئں گے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر کے تمام بڑے شہروں کے ہسپتالوں میں اکیس سو پچاس آکسیجن بیڈز آپریشنلائز کئے جا رہے ہیں ۔جن میں ساٹھ بیڈ آزادکشمیر ، دو سو بلوچستان ،چالیس گلگت ، چار سو پچاس آئی سی ٹی ،چار سو خیبر پختونخواہ ،پانچ سو پنجاب، اور پانچ سو سندھ کے ہسپتالوں میں فراہم کئے جائینگے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹیسٹنگ صلاحیت میں پینسٹھ بار اضافہ کیا گیا ہے جبکہ وسط جولائی تک روزمرہ ایک ہزار ٹیسٹس کا اضافہ کیا جائیگا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…