جمعرات‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2026 

کورونا وائرس کی وجہ سے پنجاب بھر میں کتنے لاکھ افراد بے روزگار ہو چکے ہیں؟ انتہائی افسوسناک انکشاف

datetime 18  جون‬‮  2020 |

فیصل آباد (آن لائن )جماعت اسلامی حلقہ پی پی112کے امیررائے محمدجاوید،جنرل سیکرٹری محمدطیب انصاری،نائب امیر میاں سہیل انجم،جے آئی یوتھ کے زونل صدر میاںمحمدعمران اوردیگرنے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث پنجاب بھر میں 60 لاکھ افراد بے روزگار اور 5 ارب ڈالر کا معاشی نقصان ہوچکا ہے۔ غربت کی شرح 24.3 سے بڑھ کر 58.6 فیصد تک اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

تحریک انصاف کی تبدیلی کا کھوکھلا نعرہ بے نقاب ہوچکا ہے۔ لوگوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ہے، عوام کو جاہل کہنے والوں کے دن گنے جاچکے ہیں۔رائے جاویدنے کہا کہ کورونا پھیلانے کی ذمے دار خود حکومت ہے۔ بروقت اقدامات نہ کرکے مجرمانہ غفلت کا ارتکاب کیا گیا ہے۔ حکمران اپنی نا کامیوں کا سارا ملبہ عوام پر ڈال کر بری الذمہ ہونا چاہتے ہیں۔ احتیاطی تدابیر کے ساتھ کورونا سے بچنا ممکن ہے مگر ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت متعین ایس او پیز پر عمل در آمد کروانے کے لیے سنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی کارکردگی کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے کہ وفاقی حکومت کے مجموعی قرضے 343 کھرب 14 ارب کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں۔ ایک سال میں قرض کے بوجھ میں 6 ہزار 235 ارب روپ کا ریکارڈ اضافہ ہوا۔ حکومت نے اوسطاً ہر ماہ 520 ارب روپے کا قرضہ حاصل کیا ہے۔ اتنی بڑی تعداد میں حاصل کیا جانے والا قرضہ کہاں خرچ ہورہا ہے۔؟ رہنمائوںنے اس حوالے سے مزید کہا کہ کورونا مریضوں کو پرائیویٹ اسپتال دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں۔ پلازمہ کے نام پر خرید و فروخت کی جارہی ہے جبکہ حکومت اس پر گرفت کرنے میں مکمل ناکام نظر آتی ہے۔ سرکاری اسپتالوں میں وینٹی لیٹر ز کے بعد آکسیجن سلنڈر کی قلت سے مسائل میں اضافہ ہورہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…