ہفتہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2026 

خان صاحب صرف جھوٹ کے سہارے کھڑے ہیں، اختر مینگل سے مکمل رابطے میں ہیں، حکومت نے نیب کے ذریعے کیا کام کیا؟ قمر زمان کائرہ نے دھماکہ خیز بات کر دی

datetime 18  جون‬‮  2020 |

سرگودھا(آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر چوہدری قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ چینی کمیشن بنانے کا کیا ہوا،قرضہ کمیشن سمیت وزیراعظم نے جن دیگر اہم ملکی ایشو پر نوٹس لیا ان کیا بنا؟ اگر چینی کمیشن کی رپورٹ میں جان ہوتی اور حکومت کے ارادے اچھے ہوتے تو عوام کو چینی سستی ملنا شروع ہو جاتی، جب کمیٹی کو پتہ چلا کہ اپنے حکومتی لوگ ہی عوام کو لوٹنے میں سرفہرست ہیں تو اس کا دائرہ کار مزید بڑھا دیا گیا،

موجودہ حکومت نیب کے ذریعے مخالفین کے گلے دبانے، گرفتاریوں، نوٹس بھجوانے اور انہیں ہراساں کیا جا رہا ہے، اپوزیشن کے آپس میں مسلسل رابطے میں ہے، مینگل صاحب سے بھی مکمل رابط ہے ان خیالات کا اظہار قمر زمان کائرہ نے چک نمبر 10 قدرت آباد میں ضلع صدر پاکستان پیپلز پارٹی چوہدری نعمان مہوٹہ کی ساس اور سسر کی وفات پر اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے انہو ں نے کہا کہ جتنی دیر عمران خان کی حکومت رہے گی پاکستان کے عوام آٹا چینی گھی اور تیل چوروں سے مقابلہ کر تے رہیں گے۔انہو ں نے کہا کہ چینی کمیشن کا قوم کو کوئی فائد ہ نہیں ہو ا چینی عوام مہنگے داموں خریدنے پر مجبو ر ہیں انہو ں نے کہا کہ یہ با ت طے شد ہ ہے کہ موجو د ہ حکومت فا شٹ ہے ہٹلر کی طر ز پر حکومت چلانے کی کو شش کی جارہی ہے،خان صاحب صر ف جھوٹ کے سہار ے کھڑ ے ہیں ایک نا کامی کے بعد قوم کو اگلے روز دوسری نا کا می کا سا منا کر نا پڑ تا ہے۔انہو ں نے کہا کہ اختر مینگل حکومت کے مز ا ج والے نہیں ان کا حکومت کے ساتھ اتحا د غیر فطر ی تھا، بہت پہلے آثار نظر آ رہے تھے کہ وہ حکومت کا ساتھ چھوڑ دیں گے۔ق لیگ والے بھی حکومت سے پریشا ن ہیں حکومت نے کوئی اچھا کا م کیا ہو تو ہمیں بتائیں عوام کے سا تھ حکومت نے جو بھی وعدے کئے ایک بھی پو ر انہیں کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بٹرفلائی افیکٹ


وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…