جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

ملک میں بے قابو ہوتا ہوا کورونا وائرس، ایک ہی دن میں درجنوں ہلاکتیں، اموات کی تعداد 3 ہزار سے تجاوز

datetime 18  جون‬‮  2020 |

اسلام آباد(این این آئی)ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دور ان مزید 118افراد چل بسے جس کے نتیجے میں اموات تین ہزارسے تجاوز کر گئیں جبکہ ملک میں کورونا کے مزید 5358 کیسز رپورٹ ہوئے اورکورونا کے کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ ساٹھ ہزار تک جا پہنچی،59215 مریض صحتیاب ہوگئے۔ جمعرات کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کے تازہ اعدادوشمار جاری کر دئیے

جس کے مطابق چوبیس گھنٹوں نے کورونا نے مزید 118 زندگیوں کے چراغ گل کر دیئے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 3093 ہوگئی۔ این سی او سی کے مطابق پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ ہے ،پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد 60 ہزار سے تجاوز کر گئی۔این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 59983 ہوگئی، خیبر پختونخواہ میں 19613، بلوچستان میں 8794 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ این سی اوسی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسز 9637، گلگت میں 1213، آزاد کشمیر میں 740 ہوگئے،ملک میں چوبیس گھنٹوں میں ابتک کے سب سے زیادہ 31509 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے۔این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں ابتک ساڑھے 9 لاکھ 82 ہزار سے زائد کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں، پنجاب میں کورونا سے اموات کی تعداد 1202 ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق سندھ میں 916، خیبر پختونخواہ میں 755 اموات ریکارڈ ہوئیں،بلوچستان میں 93، اسلام آباد میں 94 اور گلگت میں 18 اموات ریکارڈ ہوئیں،ملک بھر میں 809 اسپتالوں میں کورونا کے 7685 مریض زیر علاج ہیں،ملک میں کورونا کے متاثرہ 59215 مریض صحتیاب ہوگئے۔ جمعرات کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کے تازہ اعدادوشمار جاری کر دئیے جس کے مطابق چوبیس گھنٹوں نے کورونا نے مزید 118 زندگیوں کے چراغ گل کر دیئے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 3093 ہوگئی۔ این سی او سی کے مطابق پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ ہے ،پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد 60 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…