اسلام آباد (این این آئی)زرعی پیداوار کی خصوصی پارلیمانی کمیٹی کو بتایاگیا ہے کہ آم کو برآمد کرنے کیلئے پی آئی اے نے ایکسپورٹ کیلئے نرخوں میں کمی کر دی۔ بدھ کو اسپیکر اسد قیصر نے کہاکہ پی آئی اے اور وزیر ہوا بازی سرور خان کا مشکور ہوں،پی آئی اے کے نرخوں میں کمی سے ایکسپورٹ میں اضافہ ہوگا۔ اسپیکر نے کہاکہ آم کی ایکسپورٹ بڑھنے سے
زرمبادلہ میں اضافہ ہوگا۔ وفاقی وزیر فوڈ سیکورٹی نے کہاکہ ایران کا بارڈر کھولنے کا فیصلہ ہوا ہے،بارڈر کھولنے سے زمینی راستے سے آم ایران ایکسپورٹ کیا جا سکے گا۔اسپیکر نے کہاکہ اگلے 24 گھنٹوں میں وزرات کامرس اور دیگر ادارے تمام مشکلات دور کر دیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وزرات کامرس اور وزارت داخلہ کو ہدایت کی ۔