ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

حکومت نے مویشیوں پر بھی ٹیکس عائد کر دیا

datetime 17  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بہاول پور (آن لائن )حکومت پنجاب نے یکم جولائی سے مویشیوں پر 500 روپے اور 100 روپے ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔فصیلات کے مطابق محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے مراسلہ نمبرNO.SO-(Companies)LG2-252/20415(P-V) کے ذریعے پنجاب کی کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کے تمام مینجنگ ڈائریکٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ

وہ کابینہ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کی ہدایت کے مطابق اس لیوی (LEVY)ٹیکس وصولی کیلئے ہدایت کی گئی ہے۔ مراسلہ کے مطابق مویشی منڈی میں فروخت کیلئے لائے جانے والے جانورکسی بھی ضلع کی حدود میں جب داخل ہونگے تو بڑے جانور کا 500 اور چھوٹے جانور کا100 روپے فی جانور ٹیکس وصول کرلیا جائے۔ مراسلہ میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ ٹیکس وصولی کا طریقہ کار طے کر کے یکم جولائی سے ہر صورت وصولی شروع کردی جائے۔ تمام مینجنگ ڈائریکٹرز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ٹیکس وصولی کے ٹھیکیداروں کے ذریعے نہیں کریں گے بلکہ محکمہ خود کرے گا۔ صحیح طریقہ سے ذمہ داری ادا نہ کرنے والے مینجنگ ڈائریکٹرز حکومت کو جواب دہ ہونگے۔ مراسلہ کے مطابق ٹھیکیداری نظام میں مویشی مالکان کا استحصال ہوتا ہے۔ حکومت پنجاب کے اس فیصلہ سے مویشی پالوں اور کاشتکاروں میں تشویش بڑھ گئی ہے کیونکہ یہ ٹیکس منڈی پہنچنے سے پہلے ہی وصول کرلیا جائے گا۔ خواہ جانور فروخت ہوں یا نہ ہوں۔مویشیوں کا کاروبار کرنے والوں نے حکومت پنجاب سے اپنے اس فیصلہ پر نظر ثانی کی اپیل کی ہے۔ مراسلہ کے مطابق مویشی منڈی میں فروخت کیلئے لائے جانے والے جانورکسی بھی ضلع کی حدود میں جب داخل ہونگے تو بڑے جانور کا 500 اور چھوٹے جانور کا100 روپے فی جانور ٹیکس وصول کرلیا جائے۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…