لاہور(این این آئی) فلور ملوں نے 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں مزید 30روپے اضافہ کر دیا ۔بتایا گیا ہے کہ اضافے سے20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت ایک ہزار سے بڑھ کر 1030روپے جبکہ 10کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 510روپے سے بڑھ کر 525روپے ہو گئی ہے۔ لاہور آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر
حاجی محمد یوسف نے آٹے کے نرخوں میں اضافے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ایک من گندم کی قیمت میں100سے 150روپے تک اضافہ ہو گیا ہے اور اس کی قیمت 1850سے بڑھ کر1950اور2000روپے تک پہنچ گئی ہے جس کے باعث فلور ملوں نے آٹے کی قیمت میں اضافہ کیا ۔