جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

چین سے 102ٹن امدادی سامان ایک اور کھیپ اسلام آباد پہنچ گئی صوبے جتنے بھی ٹیسٹ کرنا چاہیں، سامان مہیا کرینگے، چیئر مین این ڈی ایم اے کا اعلان

datetime 16  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کا دوست ملک چین سے 102ٹن امدادی سامان ایک اور کھیپ اسلام آباد پہنچ گئی ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمدافضل نے بتایاکہ چین سے102 ٹن امدادی سامان کی ایک اورکھیپ اسلام آباد پہنچ گئی ۔

انہوںنے بتایاکہ ڈیڑھ لاکھ این95اور15لاکھ طبی ماسک، ڈیڑھ لاکھ حفاظتی عینکیں اور ڈیڑھ لاکھ سرجیکل گاؤن سامان میں موجود ہے ،چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل ایئرپورٹ پر چینی سفیر سے سامان وصول کیا ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت اورعوام کی طرف سے چین کے شکرگزارہیں۔ انہوںنے کہاکہ چین کے پاکستان کے ساتھ تعاون اوراقدامات کوسراہتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ صوبے جتنے بھی ٹیسٹ کرنا چاہیں، سامان مہیا کریں گے۔ چیئر مین این ڈی ایم اے نے بتایاکہ صوبوں کو250وینٹی لیٹرزدے چکے ہیں،600کے قریب وینٹی لیٹرزابھی ہمارے ویئرہاؤس میں موجودہیں۔ چیئر مین این ڈی ایم اے کے مطابق این ڈی ایم اے جلد 2 ہزاراکسیجن بیڈ تیارکروا رہا ہے ۔ انہوںنے بتایاکہ لاہور کے ہسپتالوں کا دورہ کر کے خود صورتحال کاجائزہ لیا۔ انہوںنے بتایاکہ پشاوراور کراچی کابھی دورہ کر کے ضروریات کا جائزہ لیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…