بدھ‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2026 

اس وقت ملک کے کتنے اضلاع میں ٹڈی دل موجود ہے؟  این ڈی ایم اے نے آپریشن کی تفصیلات جاری کر دیں

datetime 15  جون‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)این ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ ملک بھر میں ٹڈی دل کے خلاف آپریشن کی تفصیلات جاری کر دی ہیں جس کے مطابق اس وقت ملک کے 40 اضلاع میں ٹڈی دل موجود ہے،بلوچستان کے 29، خیبر پختونخواہ کے 8اور سندھ کے 3 اضلاع ٹڈی دل سے متاثر ہیں ۔ ترجمان کے مطابق بلوچستان میں خضدار، آواران، نوشکی، چاغی، گوادر، اتھل، کیچ، پنجگور، خاران، وشک اور کوئٹہ کے علاوہ

دیگر اضلاع بھی متاثر ہیں ،کے پی میں ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، شمالی و جنوبی وزیرستان، لکی مروت، کرم، اورکزئی اور خیبر کے اضلاع متاثر ہیں ،سندھ میں، شہید بے نظیر آباد، مٹیاری اور جامشورو میں ٹڈی دل کے حملے ہوئے ہیں ،گذشتہ روز پنجاب کے کسی ضلع سے ٹڈی دل رپورٹ نہیں ہوا۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق ٹڈی دل کے متاثرہ علاقوں کا سروے اور کنٹرول آپریشن جاری ہے، ترجمان کے مطابق 1288 مشرکہ ٹیموں نے لوکسٹ کنڑول آپریشن میں حصہ لیا۔ ترجمان کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 3 لاکھ12 ہزار ہیکٹر رقبہ کا سروے ہوا۔ ترجمان کے مطابق 24 گھنٹوں میں 6 ہزار 800 ہیکٹر رقبہ پر ٹڈی دل کو تلف کرنے والی ادویات کا اسپرے کیا گیا۔ترجمان کے مطابق بلوچستان میں 5 ہزار 300 ہیکٹر رقبہ پر اسپرے کیا گیا،خیبر پختونخواہ میں 1000 ہیکٹر رقبہ کی ٹریٹمنٹ ہوئی۔ ترجمان کے مطابق سندھ میں گذشتہ روز 500 ہیکٹر رقبہ ٹریٹمنٹ کیا گیا۔ترجمان کے مطابق اب تک پورے ملک میں 6 لاکھ 23 ہزار ہیکٹر رقبہ پر سپرے کیا جا چکا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گلاس برج سے


ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…