جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

سوشانت سنگھ کی موت پر بالی ووڈ فنکار حیرت زدہ

datetime 15  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)گزشتہ روز خودکشی کرنے والے نوجوان بھارتی اداکار سوشانت سنگھ کی موت پر بالی ووڈ فنکاروں کی جانب سے شدید حیرانگی اور افسردگی کا اظہار کیا جارہا ہے۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے بھارتی فلم اسٹار اکشے کمار نے لکھا کہ ’سوشانت سنگھ کی موت کی خبر واقعی دل دہلا دینے والی ہے، یہ ہولناک خبر سْن کر میں چونک گیا ہوں۔

بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ سوشانت سنگھ کی موت کی خبر سْن کر دنگ رہی گئی ہوں کہ اچانک یہ کیا ہوگیا ہے۔پریانکا چوپڑا نے لکھا کہ ’میرا دوست بہت جلدی اِس دْنیا سے چلا گیا ہے، اسے کبھی نہیں بھولوں گی اور سوشانت سنگھ کے لواحقین سے دلی تعزیت کرتی ہوں۔عالیہ بھٹ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ ’میں اس وقت شدید صدمے سے دوچار ہوں مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ میں کیا کہوں، میرے پاس کہنے کو الفاظ نہیں ہیں۔اداکارہ نے لکھا کہ ’ہمارا دوست بہت جلدی ہمیں چھوڑ کر چلا گیا ہے۔اْنہوں نے سوشانت سنگھ کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہم سب ہمیشہ سوشانت سنگھ کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔اجے دیوگن نے بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’سوشانت سنگھ کی موت کی خبر واقعی افسوسناک ہے اور یہ ہم سب کے لیے ایک بہت بڑا نقصان ہے۔اداکار نے سوشانت سنگھ کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔سنجے دت نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’میرے پاس کہنے کو کچھ نہیں ہے بس اتنا کہوں گا کہ سوشانت سنگھ کی موت کی خبر سْن کو حیران رہ گیا ہوں۔بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ ’سوشانت سنگھ کی موت کی خوفناک خبر سْن کر مجھے یقین نہیں آرہا کہ کیا واقعی میں یہ سچ ہی ہے۔روینا ٹنڈن نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’سوشانت سنگھ کی موت کی خبر سْن کر حیرت زدہ ہوں، وہ ایک نوجوان اور باصلاحیت اداکار تھے ابھی تو اْن کے پاس اپنی صلاحیتیں دْنیا کو دکھانے کا بہت وقت تھا۔یاد رہے کہ بھارتی اداکار سوشانت سنگھ نے گزشتہ روز خودکشی کی، بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…