بدھ‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2025 

شوگر ملز ایسوسی ایشن کا یوٹیلیٹی اسٹورز کو سستی چینی دینے سے انکار، خط میں دھماکہ خیز جواب

datetime 14  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ا سلام آباد (این این آئی)شوگر ملز ایسوسی ایشن نے یوٹیلیٹی اسٹورز کو سستی چینی فراہم کرنے سے انکار کردیا۔پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے وفاقی وزارت صنعت و پیداوارکو خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز کو 63 روپے کلو چینی نہیں دے سکتے، وزارت صنعت کی 63 روپے کلو چینی فراہمی کی سفارش کی قانونی حیثیت نہیں۔

شوگر ملز ایسوسی ایشن نے کہاکہ وہ 60 ہزار ٹن چینی دینے کے لیے تیار ہیں اور عبوری عدالتی حکم کے تحت 70 روپے کلو چینی فراہم کریں گے۔خط میں کہا گیا کہ گھریلو استعمال کے لیے نان کمرشل اداروں کو 70 روپے کلو چینی دینے کو تیار ہیں اور عدالتی حکم کے تحت وفاقی حکومت چینی 70 روپے کے حساب سے اٹھانے کے انتظامات کرسکتی ہے، انتظامات کو حتمی شکل دینے تک شوگر ملز نان کمرشل صارفین کو ازخود 70روپے کلو چینی فراہم کرے گی۔خیال رہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز نے شوگر ملز ایسوسی ایشن سے 63 روپے فی کلو چینی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا اور ایسوسی ایشن کے نام خط میں کہا تھا کہ شوگر ملز چینی 63 روپے کلو فراہم کریں تاکہ شہریوں کو ریلیف دیا جاسکے۔گزشتہ روز وزارت صنعت و پیداوار نے شوگر ملز کو یوٹیلٹی اسٹورز کی جانب سے بتائی گئی قیمت پر چینی فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔ شوگر ملز ایسوسی ایشن نے یوٹیلیٹی اسٹورز کو سستی چینی فراہم کرنے سے انکار کردیا۔پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے وفاقی وزارت صنعت و پیداوارکو خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز کو 63 روپے کلو چینی نہیں دے سکتے، وزارت صنعت کی 63 روپے کلو چینی فراہمی کی سفارش کی قانونی حیثیت نہیں۔شوگر ملز ایسوسی ایشن نے کہاکہ وہ 60 ہزار ٹن چینی دینے کے لیے تیار ہیں اور عبوری عدالتی حکم کے تحت 70 روپے کلو چینی فراہم کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…