منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان کا ایک اور عالمی اعزاز، عرفان محسود نے امریکہ کاریکارڈ توڑ دیا

datetime 14  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن)پاکستان نے ایک اور عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا ہے ،پاکستانی نوجوان نے ایک پائوں پر 40 پائونڈ وزن کے ساتھ 60 پش اپس لگا کر امریکہ کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے باقاعدہ ای میل کے ذریعہ ریکارڈ کی تصدیق کرلی ہے۔ عرفان محسود کا مجموعی طور پر یہ 31واں عالمی ریکارڈ ہے۔

خیبر پختونخوا کے علاقے جنوبی وزیرستان کے نوجوان عرفان محسود نے امریکی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ دیا۔جنوبی وزیرستان کے کھلاڑی عرفان محسود نے صرف ایک منٹ میں ایک پاؤں پر 40 پاؤنڈ وزن کے ساتھ 60 پش آپس لگا کر امریکی کھلاڑی رون کوپر کا ریکارڈ توڑا۔اس سے پہلے امریکہ کے رون کوپر نے ایک منٹ میں 40 پاؤنڈ وزن کے ساتھ 53 پش آپس لگائے تھے۔عرفان محسود نے کہا ہے کہ ملک کے لیے 50 عالمی ریکارڈ بنانا اْن کا مشن ہے۔ ملک کے لیے ریکارڈ بنانے سے انہیں دلی خوشی ہوتی ہے۔جنوبی وزیرستان کے کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ ہے تاہم انہیں حکومتی سرپرستی کی ضرورت ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل عرفان محسودنے بھارتی کھلاڑی ایشوانی کمار سنگھ کا ریکارڈ توڑا تھا۔ عرفان محسود نے ایک منٹ میں 60 کلو وزن کے ساتھ ایک پاؤں پر 48 پش آپس لگا کر عالمی ریکارڈ بنایا،اس پہلے بھارت کے کھلاڑی ایشوانی کمار سنگھ نے ایک منٹ میں 34 پش آپس لگائے تھے۔ اس کے علاوہ جنوبی وزیرستان کے رہائشی مارشل آرٹ کے کھلاڑی عرفان محسود نے فنگر پْش اپس لگا کر 23 واں عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔ عرفان محسود نے ایک منٹ میں 60 کلو وزن کے ساتھ 34 بار فنگر پش اپس لگا کر یہ ریکارڈ بنایا۔

موضوعات:



کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…